سرینگر/05 مئی: جموں کے راجوری ضلع میں بادل گرجنے اور بجلی گرنے کے نتیجے میں 157بھیڑ بکریاں لقمہ اجل بن گئی ہے ۔ ادھر ضلع انتظامیہ نے متاثرین کے حق میں فی کس 50ہزار روہے بطور معاوضہ دینے جبکہ ہر متاثرہ کنبے کو مفت راشن فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے ۔ سی این آئی نمائندے نے اس ضمن میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ راجوری کے کلاکوٹ جنگلات میں منگل کی شام اس قت خوف و دہشت کی لہر دوڑ گئی جب تیز بارشوں کے ساتھ ساتھ بادل گرجنے اور بجلی چمکنے کے واقعات پیش آئے ۔ بتایا جاتا ہے کہ تیز بارشوں کے ساتھ ساتھ بجلی چمکنے اور باد گرجنے کے باعث 157بھیڑ بکریاں لقمہ اجل بن گئی ۔ نمائندے کے مطابق یہ بھیڑ بکریاں پانچ افراد کے تھے اور یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب وہ حسب روایت کشمیر کی طرف وارد ہو رہے تھے ۔ معلوم ہوا ہے کہ اس حادثے میں لاکھوں روپے مالیت کا نقصان ہو گیا اور تمام افراد خون کے آنسو رونے پر مجبور ہو گئے ہیں ۔ حادثے کے بعد ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری نے پولیس و دیگر افسران کے ہمراہ جائے واردات پر جاکر حالات کا جائزہ لیا جس کے بعد ضلع ترقیاتی کمشنر راجوری نے اعلان کیا ہے کہ معاوضہ کے بطور فی کس 50ہزار روپے ادا کئے جائیں گے جبکہ اس کے علاوہ ایس ڈی آر ایف میں سے متاثرہ کنبوں کو معاوضہ فراہم کیا جائے گا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس کے علاوہ متاثرہ کنبوں کو مفت راشن فراہم کیا جائے گا ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.