ونگام ہند وارہ میں فائر نگ واقعہ میں جاں بحق تین بہنو ں کا اکلوتا بھائی

گانٹھ میں غیر ملکی جنگجوئوں کیلئے مخصوص قبرستان میں والد اور دیگر افراد کی موجودگی میں سپردخاک

سرینگر/05 مئی: ونگام ہندوارہ میں کراس فائرنگ کی زد میں آکر جاں بحق ہوئے تین بہنوں کے اکلوتے بھائی کو منگل کی صبح گانٹہ مولہ بارہمولہ میں جاں بحق ہونے والے غیر ملکی جنگجوئوں کیلئے مخصوص قبرستان میں سپرد خاک کیا گیاجبکہ تجہیز و تکفین میں چند لواحقین اور کچھ پولیس اہلکار موجود تھے ۔ سی این آئی کے مطابق ونگام ہند وارہ میں سوموار کی شام اس وقت خوف ودہشت کا ماحول پھیل گیا جب مسلح جنگجوئوں نے سی آر پی اور پولیس کی مشترکہ پارٹی پر حملے کرکے شدید فائرنگ کی جس کے نتیجے میں تین سی آر پی ایف اہلکار ہلاک جبکہ فائرنگ میں ایک کمسن طالب علم بھی جاں بحق ہو گیا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ کراس فائرنگ میں ساتویں جماعت کا طالب علم ہاضم شفیع بٹ از جاں ہو گیا ۔ ہضم شفیع بٹ کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ تین بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا ۔ اور وہ علاقے کے لمبردار کا بیٹا تھا ۔ فائرنگ واقعہ میں جاں بحق ہوئے کمسن طالب علم کو منگل کی صبح شیری بارہمولہ میں غیر ملکی جنگجوئوں کیلئے مخصوص قبرستان میں سپرد خاک کیا گیا ، معلوم ہوا ہے کہ ہاضم کے تجہیز و تکفین میں شیری پولیس اہلکار وں اور چند لواحقین جن میں ہاضم کے والد محمد شفیع اور ان کا چاچا شامل تھا کی موجودگی میں اْس کی تجہیز و تکفین عمل میں لائی گئی۔بتایا جاتا ہے کہ منگل کی صبح قریب 7بجے کمسن طالب علم کا نماز جناز ہ ادا کیا گیا جس میں 20کے قریب لوگوں نے شرکت کی ۔ یاد رہے کہ ہندوارہ کے وانگام علاقے میں سوموار کو جنگجوئوں نے سی آر پی ایف پارٹی پر حملہ کیا۔ اس حملے میں تین فورسز اہلکار ہلاک ہوگئے۔ فائرنگ ختم ہونے بعد جائے مقام سے کچھ دور حازم کی لاش پائی گئی جس کو گولیاں لگی تھیں۔

Comments are closed.