مچھلیوں سے کوروناوائرس نہیں پھیلتا۔ محکمہ فشریز

محکمہ کی جانب سے لوگوں کو تازہ مچھلیاں فراہم کرنے کا سلسلہ جاری

سرینگر/02مئی: محکمہ فشریز نے ان افواہوں کو غلط قراردیا گیا ہے جس میں کہا جاتا ہے کہ مچھلی سے کوروناوائر پھیل جاتاہے۔ محکمہ کا کہنا ہے کہ محکمہ فشریز کی جانب سے لاک ڈاون کے بیچ لوگوں کو تازہ مچھلیاں پہنچانے کا کام شدومد سے جاری ہے جبکہ محکمہ کے پروجیکٹ آفسیر کاکہناہے کہ مچھلی سے کوئی بھی وائرس پھیلنے کا امکان نہیں ہے جبکہ مچھلی مختلف امراض میں مبتلاء مریضوں کیلئے مفید مانی جاتی ہے اس لئے لوگ افواہوں پر کان نہ دھریں۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق محکمہ فشریز نے ان افواہوں کو غلط قراردیا گیا ہے جس میں کہا جاتا ہے کہ مچھلی سے کوروناوائر پھیل جاتاہے۔ محکمہ فشریز کے پروجیکٹ آفسیر مظفر احمد بزاز نے کہاکہ محکمہ فشریز اس لاک ڈاون میں بھی اپنے فرائض انجام دے رہا ہے اور لوگوں کو تازہ مچھلیاں فراہم کرنے میں پیش پیش ہے۔ انہوں نے کہا کہ محکمہ نے 2019-19ایک کروڑ 72لاکھ روپے سیل کی جبکہ مالی سال 2019-20کے دوران ایک کروڑ 82لاکھ رروپے سیل کی۔انہوں نے کہا کہ جنوبی کشمیر میں 550پرائیوٹ فشریز فارم ہے جن کو مچھلیوں کیلئے فیڈ بھی کوکرناگ سے ہی فراہم کیا جاتا ہے انہوں نے کہا کہ ان پانچ سو پچاس یونٹیوں سے وابستہ سینکڑوں کنبے ہے جن کی روزی روٹی ان ہی فارموں پر چلتی ہے۔ مظفر نے کہا کہ محکمہ فشریز وادی میں ہر خاص موقعے پر عوام کو تازہ مچھلیاں فراہم کرنے کے علاوہ مختلف علاقوں میں ہفتہ وار مچھلیاں فراہم کرتا ہے اور شہر سرینگر میں ہفتے کو دو دنوں کو سیل ہوگی جس میں بدھ وار اور سنیچروار کو ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ صنعت نگر، حیدر پورہ، راجباغ، اندرانگر اور ڈلگیٹ میں سیل کی جائے گی۔

Comments are closed.