دہلی میں سی آرپی ایف کے 31بٹالین میں تعینات 122جوان کرونامثبت
100جوانوں کے رپورٹ آنی باقی، تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے
سرینگر/02مئی: دہلی کے میور وہار میں تعینات سی آر پی ایف کے 31 بٹالین میں 122 اہلکار کرونا متاثر ہو گئے ہیں۔ اب 100 جوانوں کیکرونا ٹیسٹ کے نتائج آنے باقی ہے۔کرونا کی وجہ سے 28 اپریل کو ایک نوجوان کی موت ہو گئی تھی۔ اسی بٹالین کے 45 جوان گزشتہ ہفتے کروناسے متاثر ہو گئے تھے، جن تعداد میں اب بڑھ کر 122 تک پہنچ گئی ہے۔سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق دہلی کے میور وہار میں تعینات سی آر پی ایف کے 31 بٹالین میں 122 اہلکار کرونا متاثر ہو گئے ہیں۔۔28 اپریل کو دہلی میں تعینات سی آر پی ایف کے 55 سال کے ایک سب انسپکٹر کی صفدر جنگ ہسپتال میں موت ہو گئی۔ آسام کا رہنے والا یہ سب انسپکٹر شوگر کے مریض اور ہائی پلڈپریشر کا مریض تھا۔ یہ سب انسپکٹر سمیت 31 بٹالین کے باقی جوان تبکرونا کے مریض ہوئے جب وہ کروناوائرس سے متاثر کپواڑہ میں تعینات رہے 162 بٹالین کے پیرامیڈیکل عملے کے رابطے میں آئے۔یہ طبی عملے چھٹی پر اپنے گھر نوئیڈا آیا ہوا تھا۔جب اچانک لاک ڈاؤن کا اعلان ہوا تو چھٹی پر گئے جوانوں کو ہدایت کی کہ آپ جہاں پر ہے وہی پر رہے لیکن طبی عملے کے لیے کہا گیا کہ اگر ممکن ہو تو گھر کے ارد گرد 15 سے 20 کلو میٹر کے دائرے میں اگر کوئی یونٹ ہو تو وہاں جوائن کر لے تاکہ اگر حالات خراب ہو تو اس کی خدمت لی جا سکے۔نوئیڈا کا رہنے والا یہ پیرامیڈیکل اسٹاف سات اپریل کو میور وہار کے 31 بٹالین جوائن کیا۔ اس وقت کے پروٹوکول کے مطابق اسے کورانٹائن کیا گیا پر اس وقت اس میں کروناکے کوئی علامات نہیں پایا گیا تھا۔17 اپریل کو اس میں کرونا کی علامات نظر آنے شروع ہوئے اور پھر اس کا ٹیسٹ کرایا گیا۔ 20 اپریل کو اس کا نتیجہ مثبت آیا۔ فوری طور پر اس کو ہسپتال میں داخل کرایا گیا اور اس رابطے میں آئے جوانوں کا تلاش کر پہلے کورنٹائن اور پھر پرکرونا ٹیسٹ کرایا گیا۔
Comments are closed.