کرونا وائرس سے متعلق جعلی خبروں کا روک تھام واٹس ائپ کا نیا فیچر کار گرثابت ہونے لگا

سرینگر/30اپریل: عالمی وبائی بیماری کورنا وائرس کے بڑھتے پھیلائو کے بیچ پیغام رسانی کی سب سے بڑی موبائل ایپلی کیشن واٹس ائپ نے دعوی کیا ہے کہ کرونا سے متعلق جعلی معلومات اور جھوٹی خبروں کی روک تھام کیلئے اٹھائے جانے والے اقدامات کارگر ثابت ہوئے ہیں۔سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق کورنا وائر کے مطابق کرونا وائرس پھیلنے کے بعد سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر صارفین وبا سے متعلق جعلی اور بے بنیاد خبریں پھیلا رہے تھے جس کے لیے کمپنیوں نے مختلف سخت اقدامات کیے جن کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔واٹس ائپ نے دعوی کیا ہے کہ ان کے اٹھائے جانے والے اقدامات کارگر ثابت ہوئے اور جعلی معلومات یا جھوٹی خبروں کی حوصلہ شکنی میں بڑی کامیابی حاصل ہوئی۔رپورٹ کے مطابق واٹس ائپ نے جعلی خبروں کی روک تھام کے لیے فارورڈ میسج کے طریقہ کار کو سخت اور اس کی تعداد کو کم کیا جس کی وجہ سے جعلی خبروں کا پھیلا 70فیصد تک کم ہوا ہے۔ماہرین کے مطابق واٹس ایپ کے بیشتر صارفین اپنے نمبر پر موصول ہونے والے پیغام کو بغیر تصدیق کے اپنے دوستوں ، رشتے داروں اور مختلف گروپس میں شیئر کرتے تھے جس کی وجہ سے افراتفری پھیل جاتی تھی۔کمپنی نے گزشتہ دنوں فارورڈ میسج کے حوالے سے بڑی پابندی عائد کی اور اس کی تعداد کو پانچ سے کم کر کے صرف ایک تک کردیا یعنی ایک وقت میں ایک ہی صارف کو پیغام بھیجا جاسکتا ہے۔

Comments are closed.