سرینگر/29اپریل: ماں کے انتقال کے محض تین روز بعد بالی وڈ کے مشہور اداکار عرفان خان کا بدھ کو انتقال ہو گیا ہے۔ عرفان خان کے انتقال پر وزیراعظم نریندرمودی سمیت درجنوں دیگر سیاسی لیڈران و دیگر اشخص نے رنج و غم کا اظہار کیا ۔ سی این آئی کے مطابق بالی وڈ کے مشہور اداکار عرفان خان کا بدھ کو انتقال ہو گیا ۔ اْن کی طبیعت اچانک خراب ہو گئی تھی جس کے سبب اْنہیں انتہائی نگہداشت کے وارڈ میں منتقل کیا گیا تھا۔ عرفان خان 2018 سے نیورو اینڈوکرائن ٹیومر میں مبتلا تھے۔ کینسر کی یہ ایسی قسم ہے جو شاذ و نادر ہی کسی کو ہوتی ہے۔پچھلے مہینے ہی ان کی فلم ‘انگریزی میڈیم’ ریلیز ہوئی تھی جو ان کی آخری فلم ثابت ہوئی۔عرفان خان کی والدہ سعیدہ بیگم کا بھی چند روز قبل ہی انتقال ہوا ہے۔ان کی موت پر بالی ووڈ ،کرکٹراور سیاسی رہنمائوں نے ان کی موت پر دکھ کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعظم نریندرمودی نے ان کی موت پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میری ہمددری ان کے خاندان کے تئیں ہے۔ وزیراعظم مودی نے اپنی ٹویٹس میں لکھا- عرفان خان کا جانا سنیما اور تھیٹر کی دنیا کے لئے بڑا نقصان ہے۔بھگوان ان کی روح کو شانتی دی ۔عرفان خان نہ صرف بہت اچھے اور تربیت یافتہ کرکٹر تھے بلکہ 20 سال کی عمر میں اْنہیں فرسٹ کلاس کرکٹ کھیلنے کا بھی موقع ملا تھا۔ لیکن وہ اداکار بننا چاہتے تھے۔ اس لیے کرکٹ سے منہ موڑ کر فلم نگری ممبئی آگئے۔فلموں میں خدمات کے اعتراف میں اْنہیں بھارت کے چوتھے بڑے سویلین ایوارڈ ‘پدما شری’ سے بھی نوازا گیا تھا۔ 2011 میں ان کی فلم ‘پان سنگھ تومر’ کے لیے بطور بہترین اداکار نیشنل فلم ایوارڈ اور فلم فیئر کریٹکس ایوارڈ دیا گیا تھا۔ 2013 میں ان کی فلم ‘لنچ باکس’ بافٹا ایوارڈ کے لیے نامزد ہوئی تھی۔ ہندی فلموں کے ساتھ ساتھ انہیں ہالی وڈ فلموں میں بھی کام کرنے کا موقع ملا جن میں ‘دی واریئر’، ‘نیم سیک’، ‘دی ڈارجلنگ لمیٹڈ، ‘سلم ڈاگ ملینئر’، ‘نیویارک آئی لو یو’، ‘دی امیزیگ اسپائڈر مین’، ‘لائف آف پائے’، ‘جراسک ورلڈ’ اور ‘انفرنو’ شامل ہیں۔فلم ‘سلم ڈاگ ملینئر’ 2008 میں بہترین فلم کا آسکر ایوارڈ جیتنے میں بھی کامیاب رہی تھی۔ 2017 میں ریلیز ہونے والی فلم ‘ ہندی میڈیم’ ان کی مشہور ترین فلموں میں سے ایک تھی۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.