4مئی کوسرینگر میں بھی سجے گا لفٹنٹ گورنر کا دربارجموں اور سرینگرمیں بک وقت کھلے رہیں گے سیکٹریٹ

سرینگر28اپریل : کووڈ19کے پیش نظر جاری لاک ڈاون کے چلتے گرمائی دارالخلافہ سرینگر میںایل جی دربارسجانے کی تیاریاں شروع کردی گئی ہے اور ممکنہ طور پر 4مئی کو سرینگر میں دربار جزوی طور پر کھول دیا جائے گا جس کیلئے سڑکوںپر رنگ و روغن کا کام شروع کیا گیا ہے ۔کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق دارالخلافہ سرینگر میںیوٹی کے لفٹنٹ گورنر کا دربار ممکنہ طور پر 4مئی کو جزوی طور پر کھول دیا جائے گا اور سرینگر کے سیول سیکٹریٹ میں افسران اپنا کام کاج شروع کریں گے ۔ ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ سری نگر میں ششماہی دربار مو دفاتر جزوی طور پر کھولے جانے کے پیش نظر سول سکریٹریٹ کی طرف جانے والی تمام سڑکوں پر حسب روایت رنگ و روغن کرنے کا کام شروع کردیا گیا۔ہے۔سرکاری ذرائع کا کہنا کے کہ سری نگر میں 4 مئی سے سول سکریٹریٹ جزوی طور پر کھل جائے گا تاہم کورونا وائرس کے پیش نظر امسال پہلی بار دونوں صوبوں جموں اور کشمیر میں بہ یک وقت دربار مو دفاتر کھلے رہیں گے۔بتادیں کہ جموں وکشمیر میں گذشتہ ڈیڑھ صدی سے یہ روایت چلی آرہی ہے کہ دربار مو دفاتر بشمول سکریٹریٹ سردیوں میں جموں میں کھلے رہتے ہیں جبکہ گرمیوں میں کشمیر میں کام کرتے ہیں

Comments are closed.