کوٹہ راجستھان سے 17کشمیر طالبہ واپس کشمیر پہنچ گئی
ایس ایس ایم کالج پری پاس پورہ کے کورنٹائن مرکز میں تمام طلبہ منتقل
سرینگر28اپریل : کوٹہ راجستھان سے کشمیر واپس پہنچنے 17طالب علموں کو ایس ایس یم کالج پریہارس پورہ پٹن میں کورنٹائن کیا گیا ۔ سی این آئی کے مطابق کوٹہ راجستھان میں درماندہ کشمیری طلبہ خصوصی گاڑیوں کے ذریعے منگل کی اعلیٰ صبح واپس کشمیر پہنچ گئے۔ معلوم ہوا ہے کہ 17کشمیری طلبہ کو منگل کی اعلیٰ صبح قریب 7بجے بی ایم او پٹن اور تحصیلدار سنگھ پورہ نے استقبال کیا جس کے بعد انہیں ایس ایس یم کالج پری ہاس پورہ پٹن منتقل کرکے وہاں انہیں کورنٹائن کیا گیا ۔ اس موقعہ پر بی ایم او پٹن نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ 17طلبہ واپس لوٹ آئے جن کو کورنٹائن کیا گیا ۔ا نہوں نے بتایا کہ کورنٹائن مراکز میں طلبہ کیلئے تمام تر انتظامات کئے گئے ہیں جبکہ ایس ایس ایم کالج کے منتظمین نے پہلے ہی کورنٹائن کیلئے کالج کیمپس واقف کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ طلبہ کے مطابق انہیں پہلے ہی کورنٹائن کیا گیا ہے تاہم انتظامیہ کوئی بھی خطرہ مول نہیں لینا چاہئے گی اور اس کیلئے کوٹہ سے واپس آنے والے تمام طلبہ کو کورنٹائن کیا گیا ۔ انہوں نے بتایا کہ میڈیکل ٹیم نے پٹن سے ان کا طبی معائنہ کیا جبکہ کھانے پینے کا انتظام ضلع انتظامیہ بارہمولہ نے کیا ہے ۔
Comments are closed.