کوود مفت ضلع پلوامہ میں نئے دو کیس مثبت ، لوگوں میں خوف و ہراس کی لہر
رہمواور کاکا پورہ میں سنٹائزیشن مہم ،دونوں علاقے ریڈزون قرار
دونوں اشخاص کے اہل خانہ سمیت درجنوں افراد کورنٹائن میں منتقل
سرینگر28اپریل : محض کچھ دن قبل ضلع پلوامہ کو کوود مفت قرار دینے کے بعد ضلع کے رہمواور کاکا پورہ علاقوں میں منگل کو اس وقت سنسنی پھیل گیا جب 19سالہ ٹرک ڈرائیور سمیت دو مریضوں کے کورنا وائرس ٹیسٹ مثبت آئیں۔دونوں کے کیس مثبت آنے کے بعد ہی رہمو اور کاکا پورہ علاقے کو ریڈ زون قرار دیا گیا جبکہ نوجوان کے افراد خانہ سمیت دودرجن افراد کو کورنٹائن میں منتقل کر دیا گیا ۔ اسی دوران علاقے میں میونسپل کارپوریشن نے سنٹائزیشن مہم چلائی جبکہ لوگوں سے تاکید کی گئی وہ گھر وں سے باہر نہ آئیں ۔ سی این آئی کو اس ضمن میں نمائندے نے پلوامہ سے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ رہمو پلوامہ میں 19سالہ نوجوان کا کورنا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا ۔ نوجوان کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ وہ ٹرک ڈرائیور کے اور 14اپریل کو دلی سے واپس لوٹنے کے بعد وہ گھر گیا تھا جس کے بعد انہیں کورنٹائن میں منتقل کر دیا گیا تھا اور آج اس کو ٹیسٹ مثبت آیا ۔ بلاک میڈیکل افسر راجپور ہ نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ نوجوان دلی سے واپس لوٹا تھا جس کے بعد اسکو کورنٹائن کیا گیا تھا اور آج اس کا کورنا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا ۔ رہمو پلوامہ میں نوجوان ٹرک ڈرائیور کا کیس مثبت آنے کے ساتھ ہی علاقے کو ریڈ زون قرار دیا گیا جبکہ میونسپل کمیٹی پلوامہ نے علاقے میں سنٹائزیشن مہم عمل میں لائی جس دوران سپرے بھی کیا گیا ۔ ادھر بی ایم او راجپورہ کی سربراہی میںا یک میڈیکل ٹیم علاقے میں پہنچ گئی جنہوں نے نوجوان کے رابطے میں آنے والے ان کے اہل خانہ اور سمیت دیگر دو درجن افراد کو کورنٹائن میں منتقل کر دیا ۔ اسی دوران کاکا پورہ کے ریشی پورہ علاقے سے بھی تعلق رکھنے والے ایک اور مریض کا کورنا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا ہے جس کے ساتھ ہی ضلع میں مریضوںکی تعداد دو تک پہنچ گئی ہے ۔ خیال رہے کہ جنوبی ضلع پلوامہ کو کچھ دنوں قبل کووڈ مفت قرار دیا گیا تھا کیونکہ ضلع میں دو ہی مریض تھے جو صحت یاب ہو کر گھروں کو رخصت کئے گئے تھے ۔ ( سی این آئی )
Comments are closed.