رمضان میں اجتماعی عبادات نہ ہونے پر افسوس ہے؛کورونا وائرس کی مشکل صورتحال پر قابو پانے کیلئے سخت محنت کی ضرورت / شاہ سلمان

سرینگر/25اپریل: سعودی فرماں روا شاہ سلمان نے کہا ہے کہ ان حالات میں رمضان المبارک کی آمد پر اجتماعی عبادات نہ ہونے پر افسوس ہے۔سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق رمضان المبارک کی آمد پر جاری بیان میں سعودی فرماں روا شاہ سلمان نے سعودی شہریوں اور دنیا بھر کے مسلمانوں کو رمضان کی مبارکباد دی۔اپنے بیان میں شاہ سلمان نے کورونا وائرس کی وجہ سے پیدا ہونے والی مشکل صورتحال پر قابو پانے کے لیے سخت محنت پر زور دیا۔سعودی فرماں روا نے کورونا وائرس کی وجہ سے رمضان المبارک میں عبادات میں پیش آنے والی مشکلات پر بھی افسوس کا اظہار کیا۔

Comments are closed.