عالمی رہنماؤں کی امت مسلمہ کو رمضان کی مبارک باد؛مبارکباد پیش کرنے والوں میں وزیر اعظم مودی اور دیگر لیڈران بھی شامل
سرینگر/25اپریل: وزیر اعظم مودی سمیت دیگر عالمی رہنماوں نے دنیا بھر کے مسلمانوں کو رمضان کی مبارک باد پیش کی۔کرنٹ نیوز آف انڈیا مانیٹرنگ کے مطابق مسلمانوں کے اسلامی سال میں اہم ماہ مانے جانے والے ماہ رمضان شروع ہونے پر عالمی سطح پر مسلمانوں کو مبارکباد پیش کی جارہی ہے ۔ کینیڈا کے وزیراعظم نے اپنے خصوصی ویڈیو پیغام میں دنیا بھر کے مسلمانوں کو رمضان کی آمد پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی ہے۔پیغام کا آغاز کرتے ہوئے کہا کہ رمضان اسلام کے آفاقی تعلیمات کا محور ہے، یہ مہینہ رواداری اور خدمت خلق کا مہینہ ہے اور دوسروں کی ضروریات کا خیال رکھنے کا درس دیتا ہے۔ دوسری جانب سعودی عرب اور امریکہ نے پوری دنیا اور بالخصوص امریکا میں مقیم مسلمانوں کو رمضان کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ وہ مہینہ ہے جس میں قرآن کا نزول ہوا اور اس ماہ مسلمان اپنی روحانی بالیدگی کے لیے روزوں کا اہتمام کرتے ہیں۔ادھر وزیراعظم نریندرا مودیاور جرمنی کی چانسلر انگیلا میرکل سمیت دیگر عالمی قیادت نے مسلمانوں کو رمضان کی آمد پر دلی مبارک باد پیش کی ہے۔
Comments are closed.