سرکاری ملازمین کے ڈی اے میں کمی ، کانگریس کی شدید تنقید
مشکل وقت میں بھی نہیں لینا چاہئے ایسا فیصلہ/منموہن سنگھ
سرینگر/25اپریل: کانگریس نے مرکزی ملازمین اور پنشن کے مہنگائی بھتے میں اضافہ نہ کرنے کے حکومت کے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ نریندر مودی حکومت کو فوجیوں اور عملے کے مہنگائی بھتے کاٹنے کے بجائے مرکزی وسٹا، بلٹ ٹرین کے منصوبوں اور فضول خرچ پر روک لگانی چاہیے تھی۔سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق سابق وزیر اعظم منموہن سنگھ نے کہا، ‘سرکاری ملازمین کی مراعات میں کمی نہیں کی جانی چاہئے۔میں مانتا ہوں کہ ایسے مشکل وقت میں بھی مرکزی ملازمین اور فوجیوں پر ایسا فیصلہ مسلط ضروری نہیں ہے۔ وائی ناڈ سے کانگریس ممبر پارلیمنٹ اور سابق پارٹی صدر راہل گاندھی نے کہا، ‘مجھے پریشانی وہاں نظر آرہی ہے کہ لاکھوں کروڑ کی بلٹ ٹرین منصوبے اور مرکزی وسٹا خوبصورتی منصوبے کو روکنے کے بجائے حکومت پرکروناسے جوجھکر عوام کی خدمت کرنے والے مرکزی ملازمین،پیشنرس اور ملک کے جوانوں کا مہنگائی بھتہ (DA) کاٹ رہی ہے۔ یہ حکومت کا بے حسی اور غیر انسانی فیصلہ ہے۔ آپ مڈل کلاس سے پیسہ لے رہے ہو لیکن غریبوں کو نہیں دے رہے ہو اور اسے مرکزی وسٹا پر خرچ کر رہے ہو۔سابق وزیر خزانہ پی چدبم نے بھی حکومت کے اس فیصلے پر تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کو مرکزی ملازمین کا ڈی اے کاٹنے سے پہلے بلٹ ٹرین، مرکزی وسٹا جیسی منصوبوں روکنی چاہیے تھی۔کانگریس لیڈر وینو گوپال، ردنپ سنگھ سرجیوالا، منیش تیواری، سپریا شرے ناتے،گورو ولبھ، روہن گپتا اور پروین چکرورتی نے بھی حکومت کے فیصلے پر سوال کھڑے کئے اور فوری اسے واپس لینے کا مطالبہ کیا۔
Comments are closed.