کورناوائرس سے صحتیاب ہونے والے مریضوں سے ڈاک کی اپیل

کووڈ19وائرس کے نازک مریضوں کیلئے پلازما عطیہ کریں تاکہ ان کی جان بچ سکیں ۔ ڈاکٹر نثارالحسن

سرینگر/25اپریل: ڈاکٹرس ایسوسی ایشن کشمیر نے وادی کشمیر کے کووڈ 19سے صحتیاب ہونے والے مریضوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس موذی وائرس کے شکار نازک مریضوں کی جان بچانے کیلئے اپنا پلازما عطیہ کریں۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق ڈاکٹرس ایسوسی ایشن کشمیر کے صدر ڈاکٹر نثارالحسن نے اپنے ایک بیان میں کووڈ 19کے سے صحتیاب ہونے والے افراد سے اپیل کی ہے کہ وہ اپنا پلازما دیگر مریضوں کیلئے عطیہ کریں اور یہ پلازمہ ہمیں کووڈ 19کے نازک مریضوں کے علاج میں کام آئے گا۔ بیان میں انہوںنے کہا کہ جو لوگ اس مرض سے چھٹکارا پاچکے ہیں وہ دوسروں کی زندگی بچاسکتے ہیں۔ انہوںنے کہا کہ پلازما تھیرپی ہم صحتیاب مریضوں سے کریٹیکل مریضوں کو دے سکتے ہیں جس سے ان کی جان بچ سکتی ہے ۔ تھیری کی بنیاد اُس مریض کے خون پر ہے جو کووڈ 19سے صحتیاب ہوگیا ہو اور صحتیاب شخص کے خون میں ایسے اجزات ہوتے ہیں جو دوسرے مریض کو بھی اس وائرس سے لڑنے کی صلاحیت بخشتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ پلازما تھیرپی اس ناامیدی میں امید کی کرن ہے جس سے ہم اس مہلک مرض پر فتح حاصل کرسکتے ہیں ۔ ڈاکٹر نثارلحسن نے چین میں کووڈ19کے مریضوں کی پلازما تھیرپی کی آزمائشی مشاہدے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس وائرس میں مبتلاء نازک 10مریضوں کو دوسرے صحتیاب ہونے والے مریضوں کے پلازما دیئے گئے اور نتیجے بہتر آئے جبکہ امریکہ، ایران اور یوکے نے پہلے ہی پلازما تھیرپی کا استعمال کرنا شروع کردیا ہے ۔ اس کے علاوہ دلی میں 4کووڈ مریضوں کو دی گئی پلازما نے حوصلہ افزاء نتائج سامنے لائے ہیں ۔ ڈاکٹرس ایسوسی ایشن کشمیر کے صدر ڈاکٹر نثارالحسن نے کہا کہ پلازما ڈونیٹ کرنے کا طریقہ بے حد آسان ہے اور یہ بلڈ ڈونیشن کے طرز پر ہی ہوتا ہے جبکہ اس میں صرف ایک گھنٹے کا وقت لگ سکتا ہے ۔عطیہ کرنے والے کو ایک مشین سے جوڑا جاتا ہے جو عطیہ کرنے والے خون سے پلازما حاصل کرتا ہے جبکہ دوسری مشین سے مریض کے جس میں یہ پلازما ء ڈال دئے جاتے ہیں ۔انہوںنے کہا کہ پلازما ڈونیشن کیلئے درکار مشینیں سکمز صورہ اور ایس ایم ایچ ایس ہسپتالوں میں موجود ہے ۔ ایک صحتیاب مریض سے حاصل کئے گئے مریض کو دو مریضوں کو دیا جاسکتا ہے ۔ ڈاکٹر نثارالحسن نے کووڈ 19سے صحتیا ب ہونے والے مریضوں سے کہا ہے کہ وہ اس درد کو سمجھ سکتے ہیں کہ وائرس میں مبتلاء مریض کی ذہنی کیفیت کیسی ہوتی ہے اسلئے انسانیت کی خاطر پلازما ڈونیٹ کرنے کیلئے آگے آئیں۔

Comments are closed.