ریڈ زون: مقامی شاہ ولی کپوارہ میں مصولاتی نظام درہم برہم

عوام کے ساتھ ساتھ طلاب بھی پریشان، حکام خاموش تماشائی

کپوارہ // 25 اپریل // ضلع کپوارہ میں مقامی شاہ ولی علاقہ میں مصولاتی نظام میں کافی خرابی پائ جارہی ہے عوام اکثر نیٹ ورک غائب ہونے کی شکایت کررہے ہیں خاص کر JIO اور Airtel نیٹ ورک میں کافی دشواری آرہی ہے جسکے سبب لوگ کافی پریشان ہو رہے کیونکہ لاک ڈاؤن کے بیچ لوگوں کے ملنے کا خالص یہی ایک راستہ موجود ہے اگر اس میں بھی خرابی ہوگئ تو لوگ کیا کرینگۓ یہ بات بھی قابل زکر ہے کہ مقامی شاولی میں کیوڈ 19 کے کیسس میں دن بہ دن اضافہ ہورہا ہے جس سے سبب ضلع انتظامیہ نے علاقہ کو ریڈ زون قرار دیا ہے۔ اسلۓ لوگوں میں یہی راۓ پائ جارہی ہے کہ شدید بندش کے سبب شاید ٹاوروں میں تیل کی سپلائی میں کوتاہی ہورہی ہے جس کے سبب ٹاور بند رہتے ہیں اور لوگوں کو نیٹ ورک کی کمی کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔ اس سلسلے میں طالب علموں نے جب نمائدۓ سے بات کی تم تو انکا کہنا تھا کہ موجودہ حلات میں تعلیم کا خلص Online کلاسس کا زریعہ رہ چکا ہے اب اگر اس میں بھی نیٹ ورک کی کمی کا سامنا کرنا پڑۓ تو ہم کدھر جاۓ۔ لہزا باشندگان مقامی شاولی اندرہامہ ضلع انتظامیہ اور متعلقہ کمپنی کے عہدیداران سے پرزور گزارش کرتے ہے کہ وہ جلد از جلد ان مشکلات کا حل نکالیں تاکہ ان مخدوش حالات میں عوام کو تھوڑی سی راحت ملے۔

Comments are closed.