جموں کشمیر میں 2Gموبائیل سروس میں 27اپریل تک توسیع؛صارفین خاص طور پر طلبہ مایوس ، سست رفتار انٹر نیٹ سے کافی پریشانیاں لاحق

سرینگر:جموں کشمیر انتظامیہ کی جانب 2جی موبائیل انٹر نیٹ خدمات پر 27اپریل تک توسیع کے باعث مقامی صارفین خاص طور پر طلبہ اور کاروباری افراد میں کافی مایوسی دیکھنے کو مل رہی ہے اور لاک ڈاءون میں انہیں سست رفتار موبائیل انٹر نیٹ خدمات سے کافی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ سی این آئی کے مطابق جموں و کشمیر انتظامیہ نے 2جی موبائل انٹرنیٹ سروسز میں پوسٹ پیڈ اور صرف تصدیق شدہ پری پیڈ سمز کیلئے27 اپریل تک توسیع کردی ہے ۔ محکمہ داخلہ ، جموں و کشمیر حکومت کے جاری کردہ حکم میں کہا گیا ہے کہ موبائل ڈیٹا سروسزصرف 2;71; تک ہی محدود رہیں گی ۔ پوسٹ پیڈ سم کارڈ ہولڈرز کو انٹرنیٹ تک رسائی فراہم کی جائے گی ۔ پری پیڈ سم کارڈز جب تک ویریفائی نہیں کئے جاتے ان پر سروس نہیں دی جائے گی ۔ حکمنامہ کے مطابق فکسڈ لائن انٹرنیٹ سروس جاری رھے گی ۔ 2جی موبائیل انٹر نیٹ سروس میں توسیع سے جموں کشمیر کے صارفین میں مایوسی کی لہر دوڑ رہی ہے جبکہ طلبہ کو بھی سخت پریشانیوں کا سامنا ہے ۔ انہوں نے جموں کشمیرانتظامیہ کے حکمنامہ پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں امید تھی کہ لاک ڈاءون کے دوران انتظامیہ جموں کشمیر میں تیز رفتار انٹرنیٹ خدمات بحال کریگی تاکہ انہیں گھروں میں پڑھنے کا موقعہ مل سکیں تاہم ایسا نہیں کیا گیا جس کے نتیجے میں ان کی پریشانیاں بڑھ گئی ۔

Comments are closed.