بڈگام میں پولیس اہلکار کا کورنا وائر س ٹیسٹ مثبت ، رابطے میں آئے افراد کی تلاش شروع

کپواڑہ میں کسی بھی پولیس اہلکار کا ٹیسٹ مثبت نہیں ، خبریں بے بنیاد ;223; ایس ایس پی

سرینگر:وسطی ضلع بڈگام کے بیرو ہ علاقے میں پولیس اہلکار کا کورنا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد اس کے رابطے میں آنے والے افراد کی تلاش شروع کر دی گئی ہے ۔ محکمہ صحت کے ایک افسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے رابطے میں آنے والے افراد کی تلاش شروع کر دی گئی ہے اور انہیں قرانطینہ میں رکھا جائے گا ۔ ادھر کپواڑہ پولیس نے ان خبروں کو مسترد کر دیا جن میں کہا گیا تھا کہ کپواڑہ میں پولیس اہلکار کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے ۔ سی این آئی کے مطابق ضلع بڈگام کے رٹھسونہ علاقہ سے تعلق رکھنے والے ایک پولیس اہلکار کا کوڈ 19 میں مثبت ٹیسٹ آیا ۔ چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر نذیر احمد نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ رٹھسونہ بڈگام سے تعلق رکھنے والا شخص تبلیغی جماعت کے ساتھ رابطے میں آنے کے بعد مثبت پایا گیا تھا ۔ بتایا جاتا ہے کہ وہ سرینگر میں آئی آر پی کی تیسری بٹالین میں تعینات ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ اگرچہ وہ تبلیغی جماعت کے زیر اہتمام کسی مذہبی تقریب میں شریک نہیں ہوئے تھے لیکن وہ سرینگر میں ان کے ساتھ رابطے میں آئے تھے ۔ ڈاکٹر نذیر نے بتایا کہ ان کے بزرگوں کو ایک پیغام بھیجا گیا ہے اور جو لوگ ان کے رابطے میں آئے ہیں ۔ ادھر کپواڑہ میں پولیس اہلکار کا کورنا وائرس کے ٹیسٹ مثبت آنے کی خبروں کی پولیس نے ترید کر دی ۔ ایس ایس پی کپواڑہ نے بتایا کہ ضلع میں کسی بھی پولیس اہلکار کا کورنا وائرس ٹیسٹ مثبت نہیں آیا ہے اور اس ضمن میں میڈیا میں بھی خبریں پھیلائی جا رہی ہے ان میں کوئی صداقت نہیں ہے ۔ انہوں نے کہا کہ بے بنیاد افواہیں پھیلانے والوں کےخلاف سخت کارورائی ہو گی اور جو بھی اس میں ملوث پایا جائے گا اس کے خلاف قانونی کارورائی کی جائے گی ۔ (سی این آئی )

Comments are closed.