پونچھ کے مختلف سرحدی علاقوں میں گرے پاکستانی مور ٹار شل
فوج کی بم ڈسپوزل سیکارڈ کی جانب سے ناکارہ بنانے کی کارروائی جاری
سرینگر:پونچھ کے مختلف سرحدی علاقوں میں پاکستانی بارودی گولوں کو فوج اُٹھاکر ناکارہ بنارہی ہے جبکہ کئی علاقوں میں لوگوں نے شکایت کی ہے کہ ان گھروں اور کھیت کھلیانوں کے ارد گرد اب بھی کئی مارٹر گولے موجود ہے جو دوران شلنگ پھٹنے سے رہ گئے تھے ۔ کرنٹ نیوز نیوز آف انڈیا کے مطابق پونچھ کے مختلف سرحدی علاقوں میں گذشتہ دنوں آر پار شدید گولہ باری کی زد میں آکر کئی رہائشی مکاناتا کو نقصان اور کئی افراد زخمی ہوئے تھے ۔ پاکستانی فوج کی جانب سے کی گئی شدید گولہ باری کے نتیجے میں کئی مورٹار شل بستیوں میں گرآئے جو پھٹنے سے رہ گئے ہیں جن کو اُٹھانے کا کام فوج کررہی ہے اور اب تک قریب آدھ درجن سرحدی علاقوں میں درجنوں مور ٹار شلوں کو ناکارہ بنایا گیا ہے ۔ ذراءع سے معلوم ہوا ہے کہ منڈھر، بالاکوٹ اور کیری سیکٹروں کے نزدیک دیہات میں کئی مور ٹار شل زندہ پائے گئے جن کو فوج کی بمب ڈسپوزل سیکارڈ نے نکارہ بنایا ہے جبکہ گذشتہ دو روز سے یہ کام جاری ہے اور ابھی بھی فوج کا بمب ڈسپوزل سیکارڈ اس کام میں مصروف ہے ۔ ادھر پونچھ کے مختلف سرحدی علاقوں کے لوگوں نے شکایت کی ہے کہ ان کے مکانوں ، کھیت کھلیانوں کے نزدیک کئی مورٹال شل موجود ہے جو پھٹنے سے رہ گئے ہیں ان کو ابھی تک ناکارہ نہیں بنایا گیا اور یہ مور ٹار شل کسی جانے نقصان کا موجب بن سکتے ہیں ۔ (سی این آئی )
Comments are closed.