سرینگر: ہندوپاک افواج نے جمعرات کوایک بار پھر پونچھ اور راجوری میں واقع کنٹرول لائن پر ایک دوسرے کے ٹھکانوں کو گولیوں اور مارٹروں سے نشانہ بنایا ۔ جس کے نتیجے میں دونوں جانب سرحدی علاقوں میں خوف و دہشت کا ماحول پھیل گیا ہے ۔ ادھر آر پار گولہ باری کے نتیجے میں لوگ اپنے گھروں میں سہم کے رہ گئے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق سرحدی ضلع پونچھ کے کیرنی اور راجوری کے قصبہ سیکٹروں میں جمعرات کو ایک بار پھر پاکستانی افواج کے مابین شدید گولہ باری ہوئی جس میں دونو ں جانب جدید اور بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا ۔ گولہ باری کی وجہ سے دونوں جانب سرحدی علاقوں میں خوف و دہشت کا ماحول پھیل گیا ہے ۔ اور لوگ اپنے گھروں میں سہم کے رہ گئے ۔ اس دوران دفاعی ذراءع نے پاکستانی فوج پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی فوج نے پونچھ میں آج صبح ایک بار پھر بھارتی فوجی چوکیوں کو نشانہ بناتے ہوئے شدید گولہ باری کی جس کے جواب میں فوج نے بھی پاک فوجی چوکیوں کو نشانہ بناتے ہوئے گولہ باری کی ۔ ذراءع کے مطابق دونوں افواج کے مابین فائرنگ کا واقعہ کیرنی اور دیگوار سیکٹروں میں آج صبح پیش آیا ۔ ذراءع نے کہا کہ طرفین نے ایک دوسرے کیخلاف ہلکے اور بھاری ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا ادھر معلوم ہوا ہے کہ سماعت شکن گولہ باری سے سرحدی آبادی اپنے گھروں میں سہم کے رہ گئی جبکہ گولہ باری قریب ایک گھنٹے تک جاری رہی ۔ ادھر بھارتی فوجی ذراءع نے پاکستانی فوج پر الزام عائد کیا ہے کہ پاکستانی فوج نے آج بھی جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بھاری فوجی چوکیوں کو نشانہ بناکر جدید ہتھیاروں کا استعمال کیا تاہم ہماری فوج نے بھی پاک فوج کا منہ توڑ جواب دیا ۔ آر پار گولہ باری میں تادم تحریر کوئی بھی جانی نقصان ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے ۔ (سی این آئی )
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.