شہر سرینگر اور وادی کے دیگر علاقوں میں تیز بارش کے ساتھ اولے؛موسم کی دگرگوں صورتحال برابر جاری درجہ حرارت میں بھی گراوٹ
سرینگر: وادی میں موسم کی دگرگوں صورتحال کے بیچ شہر سرینگر سمیت وادی کے مختلف علاقوں میں بعد دوپہر تیز بارش اور اولوں کی برسات ہوئی جس کے نتیجے میں کئی علاقوں میں ہر طرف سفید موتی کے مانند اولے دکھائی دے رہے تھے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق وادی میں موسم کی دگرگوں صورتحال کے بیچ جہاں شبانہ بارش کے شہر سرینگر میں دن بھر موسم بہتر رہا تاہم بعد از عصر شہر سرینگر میں شدید بارش کے ساتھ ساتھ اولے پڑے جبکہ دیگر علاقوں میں بھی بھاری بھرکم اولے پڑنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہے ۔ شدید بارش اور اولوں کی برسات کے ساتھ ساتھ درجہ حرارت میں بھی نمایاں کمی واقع ہوئی ۔ (سی این آئی )
Comments are closed.