جموں کشمیر میں کورنا وائرس کے کیسوں میں ہر گزرتے دن کے ساتھ ہی اضافہ ، لوگوں میں تشویش کی لہر

کشمیر میں مزید 18 اور جموں میں 4کیس کورنا وائرس کیلئے مثبت ، تعداد 300تک پہنچ گئی

لاک ڈ اءون کے 28روز بھی وادی کے شمال و جنوب میں خاموشی طاری ، ہر سو سناٹے کا منظر

سرینگر:جموں کشمیر میں کورنا وائرس کے مزید 22کیس مثبت آنے کے ساتھ ہی مریضوں کی تعداد 300تک پہنچ گئی ہے ۔ ادھرکوروناوائرس کے چلتے لاک ڈاون کے 2ویں روز بھی وادی کشمیر میں معمولات زندگی درہم برہم ہوکے رہ گئیں ۔ اس دوران وادی کے حساس مقامات کے علاوہ شہر خاص و لالچوک کے گردونواح میں حفاظت کے سخت انتظامات کئے گئے ۔ سی این آئی کے مطابق بدھ کو مزید 22مریضوں کے ٹیسٹ مثبت آنے کے ساتھ ہی جموں کشمیر میں مریضوں کی تعداد 300تک پہنچ گئی ہے ۔ بتایاجاتا ہے کہ مثبت آنے والے کیسوں میں 18 کا تعلق کشمیر جبکہ 4جموں سے تعلق رکھتا ہے ۔ 300مریضوں میں چارکی موت ہوئی ہے جبکہ 25صحت یاب ہو چکے ہیں ۔ سرکاری ترجمان روہت کنسل نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ بدھ کو مزید 22افراد کے کورنا وائر ٹیسٹ مثبت آنے کے ساتھ جموں کشمیر میں مریضوں کی تعداد 300تک پہنچ گئی ہے ۔ ادھر بھارت بھر کے ساتھ ساتھ وادی کشمیر میں بھی آج لاک ڈاون پر مکمل عمل درآمد ہوا جس کے نتیجے میں وادی کشمیر میں معمولات زندگی بُری طرح سے متاثر ہوئی ہے جبکہ وادی میں حساس علاقوں کے ساتھ ساتھ شہر خاص میں سخت بندشیں عائد رہیں ۔ ادھر کورناوئرس کے کیسوں میں مسلسل اضافہ ہونے کے نتیجے میں اہلیان وادی میں سخت تشویش دور گئی ہے اور لوگوں میں سخت خوف و ہراس پھیل گیا ہے ۔ اس دوران انتظامیہ کی جانب سے بندشوں میں مزید سختی برتی جارہی ہے اور حکم امتناعی کی خلاف ورزی کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جارہا ہے ۔ اور درجنوں افراد کے خلاف روزانہ کیس دائر کیا جارہا ہے ۔ عالمی وبائی کوروناوائرس کے تیزی کے ساتھ پھیلاءو کی وجہ سے ملک بھر کے ساتھ ساتھ وادی کشمیر میں بھی گذشتہ28روز سے مکمل لاک ڈاون جاری ہے جس کے نتیجے میں معمولات زندگی درہم برہم ہے ۔ کورونا وائرس کے پھیلاوَ کی رفتار تیز گام ہونے کے پیش نظر وادی کشمیر میں جہاں بدھ کو مسلسل 28ویں روز بھی سخت لاک ڈاوَن جاری رہا وہیں لوگوں میں بھی خوف وتشویش لہر بھی جاری ہے اور لوگوں میں سخت خوف و ہراس پھیل گیا ہے ۔ لاک ڈاون جاری رہنے کے باوجود بھی وادی میں کوروناوائرس کے کیسوں میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے ۔ انتظامیہ نے کورونا وائرس پر قابو پانے کے لئے درجنوں ان علاقوں ، جن سے وائرس کے مصدقہ یا مشتبہ کیسز سامنے آئے ہیں ، کو ;39;ریڈ زون;39; قرار دے کر مکمل سیل کیا ہے اور ان علاقوں کے لوگوں کو اپنے ہی گھروں میں قرنطینہ میں رکھا گیا ہے ۔ جبکہ پابندی کو مزید سخت کردیا گیا ہے اس کے ساتھ ساتھ کوروناوائرس کو پھیلنے سے بچنے کےلئے حکم امتناعی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بھی انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے کارروائیاں انجام دے رہے ہیں ۔ ادھر جموں کشمیر کے چیف سیکرٹر ی نے تمام ضلع ترقیاتی کمشنر وں کو ہدایت دی کہ وہ لاک ڈاءون پر سخت سے عملد ر آمد کرانے کیلئے کارورائیاں تیز لائیں ۔ (سی این آئی )

Comments are closed.