نورباغ سرینگر میں آگ کی بھیانک واردات؛3مکانات مکمل خاکستر،6کنبے کھلے آسمان تلے زندگی گزرنے پر مجبور

سرینگر: شہر کے نور باغ علاقے میں بدھ کو آگ کی بھیانک واردات میں 3مکانات کو شدید نقصان پہنچا،جس کے نتیجے میں 6کنے کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہوگئے ۔ جے کے این ایس سرینگر کے نور باغ صفاکدل علاقے میں بدھ کو آگ کی واردات میں 3مکانات کو شدید نقصان پہنچا،جس کی وجہ سے6کنے بے گھر ہوگئے ۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ قریب ایک بجے ایک مکان سے آگ نمودار ہوئی اور اور دیکھتے ہی دیکھتے اس نے دوسرے مکانات کو بھی اپنے لپیٹ میں لے لیا ۔ مقامی لوگوں نے بتایا کہ یہ مکانات غلام محمد کلو،مشتاق احمد ڈار اور حبیب اللہ وانی کے تھے جو اس واقعے میں مکمل طور پر نقصان زدہ ہے ۔ عینی شاہدین کے مطابق پہلے مقامی طور پر آگ پر قابو پانےء کی کوشش کی گئی اور بعد میں فائر اینڈ ائمرجنسی عملے کو طلب کیا گیا جنہوں نے آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا،تاہم اس دوران3مکان مکمل طور پر خاکستر ہوئے ۔ اس دوران کسی بھی جانی نقصان کی کوئی بھی اطلاع موصول نہیں ہوئی ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کے واقعات کا پتہ لگایا جارہا ہے ۔

Comments are closed.