بیرون ریاستوں میں درماندہ پڑے کشمیری طلاب کی گھرواپسی کاسلسلہ شروع؛راجستھان سے 52طلاب کاپہلاگروپ وارد

باقی224طلباء وطالبات کوباری باری خصوصی پروازوں میں لایاجائیگا:حکام

سرینگر:ایران سے گزشتہ ماہ نکالے گئے جن تقریباً300کشمیری طلباء وطالبات کوراجستھان کے جیسلمیر شہر میں قائم کورنٹین مراکز میں احتیاطی طورپررکھاگیاتھا،انہوں نے اپنی قرنطینہ مدت مکمل کرلی ہے ،اوراب جموں وکشمیرکی حکومت نے ان کشمیری طلاب کوگروپوں میں باری باری وادی پہنچانے کا انتظام کرلیاہے ۔ معلوم ہواکہ راجستھان کے جیسلمیرشہر میں درماندہ کشمیری طلباء اور طالبات میں سے زیادہ ترایران میں ایم بی بی ایس ،دیگرمیڈیکل وپیشہ ورانہ کورسزکررہے ہیں ،کووزیرخارجہ ایس جے شنکرکی ذاتی مداخلت پرگزشتہ ماہ ایران سے نکال کرراجستھان پہنچایاگیاتھا،لیکن اس اندیشے کے پیش نظرکہ کہیں یہ کشمیری طلبہ ایران میں قیام کے دوران کوروناوائرس میں مبتلاء نہ ہوئے ہوں ،ان سبھی طلباء اور طالبات کوجیسلمیرراجستھان میں قائم قرنطینہ مراکز میں احتیاطی طورپررکھاگیا ۔ اب چونکہ ان کشمیری طلاب نے قرنطینہ مدت پوری کرلی ہے اوران میں سے کسی کوکووڈ19 میں مبتلاء نہیں پایاگیاہے،اسلئے جموں وکشمیرکی انتظامیہ نے ان سبھی کشمیری طلاب کووادی لانے کا انتظام کرلیاہے ۔ معلوم ہواکہ بدھ کی شام راجستھان سے 52کشمیری طلباء وطالبات کے پہلے گروپ کوبدھ کی شام ایک خصوصی ہوائی جہاز میں سری نگرپہنچایاگیا،اوریہاں سے اُنھیں اپنے گھروں کی جانب روانہ کیاگیا ۔ تاہم بتایاجاتاہے کہ گھرجانے کے خواہشمندکشمیری طلاب کیلئے لازم قراردیاگیاہے کہ اُن کے پاس راجستھان میں جاری کی گئی سرٹیفکیٹ ہوکہ وہ کووڈ19سے پاک ہیں ،اورجن طلبہ کے پا سیہ سرٹیفکیٹ نہیں ہوگی ،اُن کوسری نگرپہنچانے کے بعدکم سے کم دوہفتے یہاں قائم کورنٹین مراکز میں رہناپڑے گا ۔ ایک نیوزرپورٹ میں مزیدجانکاری دی گئی ہے کہ ایران سے نکالے گئے کشمیری طلباء اورطالبات کے والدین نے حکومت سے اپیل کی تھی کہ ان کے بچوں اوربچیوں کوراجستھان سے سری نگرلایاجائے ۔ بتایاجاتاہے کہ جموں وکشمیرکی حکومت نے والدین کی اس اپیل کافوری نوٹس لیتے ہوئے جیسلمیر میں رکھے گئے کشمیری طلاب کوکشمیر منتقل کرنے کامعاملہ راجستھان کی سرکار کے ساتھ اُٹھایا،اورپھرباہمی طورپریہ فیصلہ لیاگیاکہ جیسلمیرراجستھان میں درماندہ پڑے لگ بھگ 300کشمیری طلباء اور طالبات کوباری باری گروپوں کی شکل میں وہاں سے سری نگرپہنچایاگیا ۔ نیوزرپورٹ کے مطابق یہ فیصلہ لیاگیاتھاکہ لاک ڈاءون کے اکیس دن مکمل ہونے کے بعد15اپریل سے کشمیری طلاب کوراجستھان سے سری نگرپہنچایاجائیگا،اوریہاں سے اُنھیں گھروں کی جانب روانہ یاجائیگا ۔ حکام نے بدھ کی صبح بتایاکہ شام کے وقت راجستھان سے 52کشمیری طلبہ کوایک خصوصی ہوائی جہاز میں سری نگرپہنچایاجائیگا،اوریہاں اُنھیں گاڑیوں میں سوارکرکے گھروں کی جانب روانہ کیاجائیگا ۔ حکام نے بتایاکہ باقی224کشمیری طلباء اور طالبات کوالگ الگ گروپوں میں باری باری خصوصی ہوائی پروازوں کے ذریعے راجستھان سے کشمیرپہنچایاجائیگا ۔

Comments are closed.