سرینگر: لائن آف کنٹرول پر راجوری میں آر پار گولہ باری اور فائرئنگ کے نتیجے میں ایک لڑکی سمیت2شہری زخمی ہوئے ہیں ،جس کے نتیجے میں پوری آبادی میں خوف و ہراس کا ماحول پیدا ہوا ہے ۔ انتظامیہ نے شہریوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا ۔ جے کے این ایس کے مطابق راجوری کے منجکوٹ سیکٹر میں آر پار فائرئنگ کے نتیجے میں 2شہری زخمی ہوئے،جن میں ایک لڑکی بھی شامل ہیں ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ پاکستانی فوج کی طرف سے جنگ بندی معاہدہ کی خلاف ورزی کرنے کے نتیجے میں 2شہری زخمی ہوئے ۔ انہوں نے زخمی شہریوں کی شناخت محمد رفیق ولد علی حیدر خان اور 13برس کی ثانیا شبیر دختر محمد شبیر ساکنان کھوری نار راجدھانی کے بطور ہوئی ۔ حکام کے مطابق زخمی شہریوں کو علاج و معالجہ کیلئے گورنمنٹ میڈیکل کالج راجوری منتقل کیا گیا ۔ حکام کا کہنا ہے کہ سرحد پار فائرئنگ اور گولہ باری سے3مکانات کو بھی شدید نقصان پہنچا،جبکہ کئی گھروں میں دراڈیں پیدا ہوئی ۔ ذراءع نے بتایا کہ فائرئنگ اور گولہ باری کے نتیجے میں 4بھیڑ بھی زخمی ہوئے ۔ اس دوران گولہ باری اور فائرئنگ کے نتیجے میں سرحدی آبادی میں خوف و ہراس کا ماحول بھی پیدا ہوا،جبکہ لوگوں کو محفوط مقامات کی طرف منتقل کیا گیا ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.