غیرریاستی مزدورحرکت قلب بندہونے سے فوت؛میربازارقاضی میں نعش کرایہ کمرے سے برآمد:معاملہ درج

سرینگر:کوروناوائرس کے چلتے لاک ڈاءون کی وجہ سے تمام سرگرمیاں بندرہنے کے بیچ جنوبی کشمیر میں ایک غیرریاستی مزدور کرایہ کے کمرے میں حرکت قلب بندہوجانے سے لقمہ اجل بن گیا ۔ جے کے این ایس کے مطابق معلوم ہواکہ گاسی پورہ میربازارقاضی گند میں بدھ کی صبح مقامی لوگوں نے ایک غیرریاستی مزدورکوکرایہ کمرے میں مردہ پایا،اورفوری طورپراسکی اطلاع متعلقہ پولیس تھانہ کودی گئی ۔ نامہ نگار میر ارشد کے مطابق پولیس کی ٹیم نے جائے موقعہ پرپہنچ کرغرریاستی مزدورکی نعش برآمد کی ۔ ایس اءو پولیس تھانہ میربازارقاضی گنڈمحمداقبال نے بتایاکہ ابتدائی شواہدسے لگتاہے کہ 33سالہ لالواسادھو ولدکرشن لال سادھوساکنہ بہارکی موت حرکت قلب یادل کادورہ پڑنے سے ہوئی ہے تاہم اس حوالے سے سی آرپی سی 174کے تحت معاملہ درج کرکے تحقیقات شروع کی گئی ہے ۔ انہوں نے بتایاکہ ضروری لوازمات مکمل کرنے کے بعدفوت ہوئے غیرریاستی مزدورکی میت کولواحقین کے سپردکرنے یا آبائی گھرروانہ کرنے کا انتظام کیاجائے گا ۔

Comments are closed.