کووڈ19کے جموں وکشمیر میں صحت عاملہ پراثرات؛شرحِ اموات2فیصد سے کم،صحت یابی کی شرح تقریباً11فیصد

سماجی دوری اورمعاشرتی فاصلہ وائرس پرقابو پانے کا اہم نسخہ:طبی ماہرین

سرینگر:جموں وکشمیر میں مہلک ترین وائرس(کووڈ19) میں مبتلاء ہونے والے افرادیامریضوں میں اموات کی مجموعی شرح ابتک2فیصدسے کم رہی ہے جبکہ اس وائرس میں مبتلاء ہونے والے مریضوں کے صحت یاب ہونے کی مجموعی شرح تقریباً11فیصدہے ۔ مختلف ممالک میں ڈاکٹروں کے گروپ نے دنیا میں ابتک دنیا میں ایک لاکھ بیس ہزار سے زیادہ انسانوں کوموت کی نیندسلادینے اورمبتلاء کرنے والے جان لیوا اورلاعلاج وائرس (کووڈ19)کے جموں وکشمیر میں صحت عامہ پرپڑنے والے اثرات کا جائزہ لینے میں مصروف ہیں جبکہ کشمیروادی میں بھی میڈیکل سائنس سے وابستہ طلاب اورکچھ ڈاکٹراسبات کا اندازہ لگانے میں مصروف ہیں کہ جموں وکشمیر میں کووڈ19کے انسانی زندگیوں اورصحت پرکیامنفی اثرات مرتب ہورہے ہیں ۔ نوجوان ڈاکٹروں نے بتایاکہ 14،اپریل بروزمنگلوار کی شام تک سرکاری اعداوشمارکے مطابق جموں وکشمیر میں کوروناوائرس میں مبتلاء ہونے والے مریضوں یا افرادکی کل تعداد278تھی ،جن میں سے 228کاتعلق کشمیروادی اورباقی50کاتعلق صوبہ جموں سے تھا ۔ انہوں نے بتایاکہ کشمیروادی میں ابتک کل 3ایسے مریضوں کی موت واقعہ ہوئی ہے اوراگران اموات کاموازنہ وادی میں اس وائرس میں آج تک مبتلاء ہونے والے228مریضوں سے کیاجائے تویہاں منگل کی شام تک اموات کی شرح 1;46;31فیصدرہی جبکہ جموں میں کووڈ19 میں مبتلاء ہونے والے کل50افرادکاموازنہ اگروہاں ہونے والی ایک ایسی موت سے کیاجائے توجموں صوبہ میں کووڈ19سے متاثرہ مریضوں میں موت کی شرح تقریباً2فیصد رہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ کل ملاکر جموں وکشمیر میں کووڈ 19سے ہونے والی اموات کی شرح 1;46;43رہی ہے ۔ ڈاکٹروں کی ٹیم نے مزیدبتایاکہ ابتک جموں وکشمیر میں کل30ایسے مریض صحت یاب ہوئے ہیں جن کی ٹیسٹ رپورٹ پہلے مثبت آنے کے بعداُن سبھی مریضوں کی بعدکی تشخیصی رپورٹ منفی آئی ہے ،جس کامطلب یہ ہے کہ یہ سبھی30افرادکوروناوائرس سے نجات پاچکے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ کشمیروادی میں کووڈ19مریضوں کی کل تعدادمنگل کی شام تک228تھی ،جن میں سے کل 21صحت یاب ہوئے ہیں اوراس طرح سے کشمیر میں کووڈ19مریضوں کے صحت یاب ہونے کی شرح9;46;21رہی ہے جبکہ جموں صوبے میں کوروناوائرس میں مبتلاء ہونے والے افرادکے صحت یاب ہونے کی شرح کشمیرسے کافی بہتر رہی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ جموں صوبے میں 14اپریل کی شام تک کل 50افرادکوروناوائرس میں مبتلاء پائے گئے،جن میں سے 9صحت یاب ہوئے یعنی اُنھیں کووڈ19سے نجات مل گئی ،اوراس طرح سے جموں میں کووڈ19 میں مبتلاء ہونے والے مریضوں کے صحت یاب ہونے کی شرح 18رہی ہے ۔ ڈاکٹروں کی ٹیم نے بتایاکہ ابھی تک جموں وکشمیر میں کوروناوائرس میں مبتلاء ہونے والے مریضوں کے صحت یاب ہونے کی مجموعی شرح10;46;79ریکارڈ کی گئی ہے ۔ ڈاکٹروں کی ٹیم نے بتایاکہ 25مارچ سے جاری ملک گیرلاک ڈاءون اوراسے پہلے 19مارچ سے لاگو بندشوں کے نتیجے میں کوروناوائرس کوپھیلنے سے روکنے میں کافی مددملی ہے کیونکہ سماجی دوری;83;ocial-;68;istancingکواس وائرس پرقابو پانے یالوگوں کواس سے محفوظ رکھنے کا ایک اہم اقدام ماناگیاہے اوریہ بات ثابت بھی ہوئی ہے کہ جس قدرلوگ سماجی دوری یامعاشرتی فاصلہ قائم رکھنے کی ہدایت پرعمل کرتے ہیں ،اُسی قدرکووڈ19کم سے کم لوگوں کواپنی لپیٹ میں لے سکتاہے ۔

Comments are closed.