پی ایس ائے کے تحت57قیدیوں کی رہائی کے احکامات؛سینٹرل جیل سرینگر میں مقید16اور اترپردیش جیلوں کے41نظر بند شامل

2ہفتوں میں 140قیدی رہا،مزید نظربندوں کی رہائی بھی عنقریب متوقع ;انتظامیہ

سرینگر: ایسحکومت نے سینٹرل جیل سرینگر اور اتر پردیش کی جیلوں میں پی ایس ائے کے تحت نظربند57 قیدیوں پر عائد پی ایس ائے منسوخ کرکے انکی فوری رہائی کے احکامات سادر کئے ہیں ،جبکہ5مجرموں کو بھی پے رول پر رہا کیا گیا ۔ حکومت کا کہنا ہے کہ مزید قیدیوں کی رہائی بھی عنقریب متوقع ہے ۔ جے کے این ایس کے مطابق مہلک بیماری کرونا وائرس کے پھیلاءو کے نتیجے میں جیلوں اور قید خانوں میں نظربندوں کی تعداد کو کم کرکے فاصلہ بڑانے کے مد نظر گزشتہ2ہفتوں سے وادی میں قید خانوں سے نظربندوں کی رہائی کا سلسلہ جاری ہے اور اب تک مختلف جیلوں سے رہا کئے گئے نظربندوں کی تعداد140تک پہنچ گئی ہے ۔ انتظامی ذراءع کے مطابق پیر کو حکومت نے غیر معمولی فیصلہ لیتے ہوئے اتر پردیش کی جیلوں کے مختلف قید خانوں میں پی ایس ائے کے تحت نظر بند41افراد پر پی ایس ائے کو منسوخ کرکے انکی رہائی کے احکامات صادر کئے ۔ پی ایس ائے کے تحت نظر بندوں پر پی ایس ائے عائد کرنے کا اختیار حکومت کو ہے ۔ اس دوران حکام نے سینٹرل جیل سرینگر میں پی ایس ائے کے تحت نظربند مزید16قیدیوں اور5 مجرموں کو پیر کے روز پے رول پر رہا کردیا ۔ محکمہ داخلہ کے حکام نے بتایا’’ ہم نے16پی ایس اے نظربندوں پر عائد پی ایس کو منسوخ کیا،اور انکی فوری رہائی کے احکامات بھی صادر کئے ۔ ‘‘ان کا کہنا تھا کہ یہ نظر بند سرینگر سینٹرل جیل میں مقید تھے ۔ پیرکے روز رہائی پانے والے16پی ایس ائے قیدیوں کے ساتھ ہی گزشتہ2ہفتوں سے اس قانون کے تحت نظربند92قیدیوں کی رہائی عمل میں لائی گئی،جبکہ حکام کا کہنا ہے کہ مزید قیدیوں کی رہائی بھی عنقریب متوقع ہے ۔ کرونا وائروس کے پھیلاءو کے پیش نظر حکام کی طرف سے عدالتی احکامات کے تحت یہ اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں ۔ محکمہ داخلہ کے حکام کا کہنا تھا کہ سینٹرل جیل سرینگر سے مزید5سزا یافتہ قیدیوں کی رہائی بھی عمل میں لائی گئی ۔ حکام کا کہنا ہے’’ اعلیٰ اختیاراتی والی کمیٹی کی طرف سے جانچ کے بعد ان قیدیوں کو پے رول پر رہا کیا گیا‘‘ ۔ جیل خانہ جات کے ذراءع کا بھی کہنا ہے کہ پی ایس ائے کے تحت نظربند16قیدیوں کی رہائی عمل میں لائی گئی ۔ حکام کا کہنا ہے کہ سینٹرل جیل سرینگر میں 110 قیدی پی ایس ائے کے تحت بند ہیں ،اور اب16اسیروں کی رہائی کے بعد انکی تعداد94رہ گئی ہے ۔ سپرئم کورٹ کی ہدایت پر اعلیٰ اختیاراتی والی کمیٹی کو قیدیوں کے کیسوں کی جانچ کیلئے تشکیل دیا گیا ہے ۔ سینٹرل جیل سرینگر کے علاوہ ضلع جیل کپوارہ اور بارہمولہ میں نظر بند سزا یافتہ اور زیر سماعت ملزموں کی رہائی بھی عمل میں لائی جارہی ہے ۔ ،جبکہ ان کے کیسوں کی جانچ اور رہائی کیلئے سفارشات کا عمل بھی شروع ہوگیا ہے ۔ زیر سماعت کیسوں کی جانچ عدالتوں کے جج جبکہ سزا یافتہ قیدیوں کے کیسوں کی جانچ ڈائریکٹر جنرل جیل خانہ جات کر رہے ہیں ۔

Comments are closed.