سونیاگاندھی بنام وزیراعظم نریندرمودی؛ نیشنل فوڈ سکیورٹی ایکٹ کے استفادہ کنندگان کو

فی شخص 10 کلوگرام غذائی اجناس ستمبر تک مفت دیں

سرینگر: کانگریس صدرسونیا گاندھی نے مرکزی حکومت سے اپیل کی کہ نیشنل فوڈ سکیورٹی ایکٹ کے استفادہ کنندگان کو فی شخص 10 کلوگرام غذائی اجناس رواں سال ستمبر تک فراہم کئے جائیں ۔ وزیراعظم نریندر مودی کو ارسال کردہ مکتوب میں کانگریس کی صدر سونیاگاندھی نے مطالبہ کیا کہ 10کلوگرام اجناس فی شخص کی فراہمی چھ ماہ تک اْن لوگوں کو مفت دیئے جائیں جو غذائی عدم سلامتی کا شکار ہیں لیکن اْن کے پاس راشن کارڈس نہیں ہیں ۔ اْنھوں نے کہاکہ ایسے افراد بنیادی طورپر نقل مقام کرنے والے مزدور ہوتے ہیں جن کے پاس راشن کارڈس ہونے کی توقع نہیں کی جاسکتی ۔ سونیا گاندھی نے کہاکہ ملک بھر میں لاکھوں افراد بدحالی سے دوچار ہیں اور اْنھیں لاک ڈاوَن نے غذا سے عملاً محروم کردیا ہے ۔ یہ سانحہ کی مانند صورتحال ہے کہ ہندوستان کے پاس غذائی اجناس کا وافر اسٹاک ہوتا ہے لیکن جاریہ عالمی وباء جیسے ہنگامی حالات میں ہم لوگوں تک اجناس نہیں پہنچا پارہے ہیں ۔ اْنھوں نے مکتوب میں کہا کہ موجودہ بحران نے کئی خاندانوں کو جو معاشی اعتبار سے نسبتاً مستحکم تھے ، غذائی عدم سلامتی اور غربت کی طرف بڑھا دیا ہے ۔ سونیاگاندھی نے مزیدلکھاہے کہ عالمگیروباء کے خلاف ہماری لڑائی میں ہ میں یہ یقینی بنانا ضروری ہے کہ کوئی بھی بھوکا نہ سوئے ۔

Comments are closed.