لاک ڈاون سے محنت کشوں کی زندگیاں اجیرن؛ کاروباری سرگرمی کا مرحلہ وار احیاء ناگزیر:راہول گاندھی
سرینگر: وزیراعظم نریندر مودی کے قوم سے خطاب سے ایک روز قبل کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے کہا ہے کہ لاک ڈاوَن کا سوجھ بوجھ کے ساتھ استعمال کرنے کی ضرورت ہے ۔ کووڈ19کے متاثرہ علاقوں کو الگ تھلگ کرنے کے لئے بڑے پیمانے پر ٹیسٹ کئے جانے چاہئے اور دیگر علاقوں میں کاروباروں کو دوبارہ اپنی سرگرمیاں شروع کرنے کی اجازت دی جائے ۔ اْنھوں نے کہاکہ21 روزہ ملک گیر لاک ڈاوَن نے لاکھوں کسانوں ، نقل مقام کرنے والے مزدوروں اور روزانہ کی اْجرت پر کام کرنے والوں کی زندگی اجیرن بنا رکھی ہے ۔ ہر فرد کیلئے یکساں نوعیت کا لاک ڈاوَن ناقابل بیان پریشانی لے آیا ہے ۔ اس لئے لاک ڈاوَن کو بتدریج ختم کرنے اور بزنس کا احیاء کرنا ضروری ہے ۔
Comments are closed.