سی ڈی اسپتال سرینگر کے نزدیک عدم شناخت نعش بر آمد

بانہال میں لاپتہ شہری کی نعش برف کے نیچے سے بر آمد کر لی گئی

سرینگر:سرینگر کے سی ڈی اسپتال کے نزدیک پولیس نے 50سال عدم شناخت شخص کی نعش برآمد کر لی ہے ۔ ادھر رام بن علاقے میں گزشتہ سال ماہ دسمبر سے لاپتہ 70سالہ شخص کی نعش برف کے نیچے سے بر آمد کر لی گئی ۔ سی این آئی کے مطابق پولیس اسٹیشن رام منشی باغ سرینگر کو سوموار کی صبح ایک اطلاع موصول ہوئی کہ سی ڈی اسپتال سرینگر کے نزدیک ایک نعش پڑی ہوئی ہے جس کے بعد پولیس نے جائے واردات پر پہنچ کر نعش کو اپنی تحویل میں لیا ۔ پولیس کے ایک سنیئر افسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ نعش کی موجود گی کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس کی پارٹی نے نعش اپنی تحویل میں لیا تاہم نعش کے پاس سے کوئی ایسی چیز بر آمد نہیں ہوئی جس سے اس کی شناخت کی جا سکی ۔ انہوں نے بتایا کہ اس کی شناخت کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے ۔ ادھر جموں کے رام بن علاقہ میں 70 سالہ شخص کی نعش بر آمد ہوئی جو جو گذشتہ سال دسمبر سے لاپتہ تھا ۔ پولیس افسر نے بتایا کہ مہو کھری گاؤں کے رہائشی غلام رسول ناءک ولد اکبر ناءک کی لاش منگیت چوٹی کی اونچائی پر ملی ہے ۔ ایس ایچ او بانہال عابد بخاری نے بتایا کہ مقامی لوگوں نے لاش کو دیکھا جس کو ذہنی طور پر بھی پریشان کیا گیا تھا ۔ اس افسر نے مزید بتایا کہ نعش کو بازیاب کرا لیا گیا تھا اور بعد میں تمام قانونی رسمی کاموں کی تکمیل کے بعد آخری رسومات کے لئے اس کے اہل خانہ کے حوالے کردیا گیا تھا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہوسکتا ہے کہ وہ کسی برفانی تودے کی زد میں آگیا ہو ۔ جس سے اس کی موت واقع ہوئی ہے تاہم اس کی تحقیقات جاری ہے ۔ (سی این آئی )

Comments are closed.