صوبائی انتظامیہ کی جانب سے وبائی بیماری سے نمٹنے کے لئے اٹھائے گئے اقدامات اطمنان بخش/اعجاز خان
صاحن ثروت لوگ اپنے علاقوں کے مستحق کنبوں کی مددکرے لوگ گھروں میں ہی رہے
سرینگر12/ اپریل: کرونا وائرس کی بیماری سے نمٹنے کے لئے صوبائی انتظامیہ کی جا نب سے اٹھا ئے اقدامات پراطمنان کااظہار کرتے ہوئے ایمپلائز جوئنٹ کنسلٹیٹیو کمیٹی کے چیئرمین نے لوگوں سے تلقین کی کہ وہ لاک ڈاون کویقینی بنانے کے ساتھ ساتھ کروناوائرس کی بیماری سے محفوظ رہنے کے لئے اپنے گھروں میں رہنے کوہی ترجیح دے تاکہ جن اغراض مقاصد کیلئے لوگ اپنے گھروں میں رہ رہے ہیں وہ پوراہوسکے ۔صاحب ثروت لوگ اپنے اپنے محلوں میں ہی مستحق کنبوں کی مددکرے تاکہ انہیں کسی کے سامنے اس مشکل وقت میں ہاتھ پھیلانے کاموقع ناملے ۔اے پی آئی کو ارسال کئے گئے ایک بیان مین ایمپلائز جوئنٹ کنسلٹیٹیو کمیٹی کے چیئرمین نے صوبائی انتظامیہ کی جانب سے بالعموم اور لیفٹنن گورنر کے مشیربصیراحمدخان ڈویژنل کمشنرکشمیرایڈیشنل ڈویژنل کمشنر بلال احمدبٹ ڈائریکٹر امورصارفین وعوامی تقسیم کاری بشیراحمدخان ڈائریکٹر میڈیکل انسٹی چیوٹ صورہ اے جی آہنگرڈائریکٹرہیلتھ میونسپل کمشنرسرینگر میئر سرینگرڈائریکٹر اربن لوکل باڈئز آئی جی کشمیر آئی پی ایس وجئے مارڈپٹی کمشنرسرینگرڈاکٹرشاہداقبال چودھری اور دوسرے اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں ڈاکٹروں ان کے ماتحت عملے ضروری خدمات انجام دینے والے اداروں کے ملازمین کی جانب سے کرناوائرس کی بیماری کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے جس طرح کے اقدامات اٹھائے ہیں ان پرجموں کشمیرکے لوگوں کو اطمنان اور فخر ہے ۔ایمپلائز جوئنٹ کنسلٹیٹیو کمیٹی کے چیئرمین کہاکہ جموں کشمیرمیں کروناوائرس کی بیماری کوجڑ سے اُکھاڑ پھینکنے کے لئے جس طرح سے انتظامیہ دن رات اپنی کوششیںجاری رکھے ہوئے ہیں وہ اس بات کی عکاسی ہے کہ ان میں انسانیت اور انسانی ہمدردی کوٹ کوٹ پربھری ہوئی ہے اوراس نازک موقعے پر ان سے جوبن پڑتاہے وہ جموں کشمیرکے عوام کوا س وبائی بیماری سے باہرنکالنے کی برپور کوشش میںلگے ہوئے ہے اور ہم اُمیدکرتے ہے کہ جموں کشمیرکاعوام انتظامیہ کے افسران کی ان کوششوں سے اس مصیبت کی گڑی سے ضرورباہرنکلے گا ہرایک ادارے اس کے سربراہ یاان کے ماتحت عملے نے جان ہتھیلوں پررکھ کراپنی خدمات انجام دی جسکے لئے وہ خراج تحسین کے مستحق ہے۔ بیان میں کہاگیاکہ صاحب ثروت لوگ اپنے آ س پاس کے علاقوں میں رہنے والے مسحق کنبوں کو مددفراہم کرے تاکہ ان کی پیٹ کی آگ بجھ سکے اور انہیں اس نازک وقت پرکسی کے سامنے ہاتھ پھیلانے پرمجبور نہ ہوناپڑے ۔بیان میں ایمپلائز جوئنٹ کنسلٹیٹیوکمیٹی کے چیئرمین نے لوگوں سے تلقین کی کہ وہ قوائد وضوابط پرمن وعن عمل کرے اورجس مقصدکیلئے ایسا کیا گیاہے وہ پوراہوسکے جان ہے توجہاں ہے ہمیں اپنے جانوں کی حفاظت ہرحال میں کرنی ہوگی اوراگراس وقت غیرسنجیدگی کا مظاہراہ کیاگیا تو آنے والاکل جموں کشمیرکے لوگوں کے لئے انتہا ئی بھیانک ہوگا اور اس کی تلافی کرنی مشکل ہی نہیں بلکہ نا ممکن ہوگی ۔
Comments are closed.