سرینگر: لوگ کوروناوائرس کی وجہ سے لوگ پریشان ہے دوسری جانب ضلع اننت ناگ میں حالات کا ناجائز افائدہ اُٹھاتے ہوئے غیر قانونی طریقے سے تعمیرات کھڑا کرنے کا سلسلہ چالو ہے جس پر عوامی حلقوں نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسی طرح کے لوگ دوسروں کےلئے پریشانی کا باعث بنتے ہیں ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق عالمی وبائی وائرس کووڈ 19کی وجہ سے جہاں پوری دنیا پریشانی کے عالم میں ہے اور وادی کشمیر میں انتظامیہ ، سرکار اور قانون نافذ کرنے والے ادارے اس وبائی مرض سے نمٹنے میں مصروف ہے دوسری جانب ضلع اننت ناگ میں چند خود غرض عناصر حالات کا ناجائز فائدہ اُٹھاتے ہوئے غیر قانونی طریقے سے تعمیرات کھڑا کرنے کا سلسلہ شروع کیاہے ۔ ذراءع سے معلوم ہوا ہے کہ ضلع اننت ناگ کے سرنل اور کاڑی پورہ کے علاوہ دیگر علاقہ جات میں دکانیں و رہائشی مکانات کی تعمیر کا کام جاری ہے جو دوسرے لوگوں کے لئے باعث پریشانی بن جاتا ہے ۔ محمد عباس سرنل کے بسکین نے کہا کہ ہمارے علاقے میں کئی ایسی تعمیرات پر پھر سے کام شروع کیا گیا ہے جن عمارات پر عدالت نے سٹی لگائی تھی ۔ ادھر عوامی حلقوں نے اس صورتحال پر سخت تشویش اور برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پولیس، میونسپلٹی اور دیگر ادارے اس وقت کروناوائرس سے نمٹنے کےلئے کام پر لگے ہیں دوسری جانب حالات اور موقعے کا فائدہ اُٹھاکر خود غرض عناصر دن رات کام چالو رکھے ہوئے ہیں ۔ عوامی حلقوں نے اس ضمن میں متعلق حکام سے اپیل کی ہے کہ مذکورہ علاقہ جات میں جاری تعمیراتی کام پر فوری طور پر روک لگائی جائے اور سوشل دوری کو برقرارکھنے کےلئے اقدامات اُٹھائے جائیں ۔ تاکہ یہ مہلک وائرس انجانے میں لوگوں کو اپنی لپیٹ میں نہ لے ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.