کولگام میں مسلح افرادکی فائرنگ میں زخمی رٹائرڈ فوجی اہلکار؛فوجی اسپتال میں زخموں کی تا ب نہ لاکر زندگی کی جنگ ہار گیا

سرینگر:جنوبی ضلع کولگام کے بچرو علاقے میں مسلح افراد کی فائرنگ میں زخمی ہونے والا ریٹائرڈ فوجی اہلکار اسپتالوں میں زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا ۔ سی این آئی کے مطابق جنوبی ضلع کولگام کے بچرو علاقے میں اتوار کی شام اس وقت سنسنی پھیل گئی جب نا معلوم مسلح افراد نے ریٹائرڈ فوجی اہلکار عبد الحمید منتو ولد غلام حسن منتو پر نزدیک سے گولیاں چلائی جس کے نتیجے میں وہ شدید طور پر زخمی ہو گیا ۔ ذراءع سے معلوم ہوا ہے کہ نا معلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں عبد الحمید منتو خون میں لت پت وہی گر پڑا جس کے بعد مقامی لوگوں نے عبدالحمید کو نزدیکی اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹروں نے اسکی حالت نازک دیکھ انہیں سرینگر کے فوجی اسپتال مزید علاج و معالجہ کیلئے منتقل کیا تاہم سوموار کی صبح وہ اسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا ۔ پولیس کے ایک سنیئر افسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ عبد الحمید کو شدید زخمی حالت میں جی ایم سی اننت ناگ منتقل کیا گیا تاہم ڈاکٹرو ں نے ان کو وہاں سے بادامی باغ فوجی اسپتال منتقل کیا جہاں وہ سوموار کی صبح قریب 3بجے زندگی کی جنگ ہار گیا ۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس نے معاملے کی نسبت کیس درج کرکے حملہ آور جنگجوءوں کی تلاش بڑے پیمانے پر شروع کر دی ہے اور انہیں جلد ہی گرفتار کیا جائے گا ۔

Comments are closed.