سعودی عرب میں نماز تراویح کی ادائیگی پر پابندی کا اعلان؛رمضان المبارک میں خانہ کعبہ کے طواف پر بھی عارضی پابندی کا امکان

سرینگر:کوروناوائرس بے قابو ہونے کے نتیجے میں رمضان میں طواف پر بھی پابندی لگائی جاسکتی ہے ۔ کووڈ 19کے پیش نظر عمر پر عارضی پابندی پہلے ہی لگائی جاچکی ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق کورونا وائرس کی وجہ سے سعودی عرب کی مساجد میں نماز تراویح کی ادائیگی پر پابندی کا اعلان کر دیا گیا ہے ۔ سعودی عرب کی وزارت مذہبی امور نے اعلان کیا ہے کہ کورونا وائرس کی وجہ سے اس سال رمضان المبارک کے دوران سعودی عرب کی مساجد میں نماز تراویح کی ادائیگی کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔ جبکہ عمرہ پر پہلے ہی عارضی پابندی عائد کی گئی ہے ۔ گلف نیوز کی رپورٹ کے مطابق لوگوں کو نماز تراویح گھروں میں ادا کرنے کا حکم دیا گیا ہے ۔ یاد رہے کہ سعودی عرب اور دیگر عرب ممالک میں کوروناوائرس بڑی تیزی سے پھیل رہا ہے جس کے پیش نظر سعودی حکام نے تمام مساجد میں نماز تراویح پر عارضی پابندی لگائی گئی ہے جبکہ عمرہ پر پہلے ہی عارضی پابندی ہے اس دوران یہ بھی کہا جارہا ہے کہ رمضان المبارک میں خانہ کعبہ کے طواف کو بھی فی الحال موخر کیا جائے گا ۔

Comments are closed.