کشمیر میں کھانے پینے کی دکانیں کھولنے کی اجازت نہیں؛بعض ریاستوں میں شراب کی دکانیں کھولنے کی اجازت ۔ حیرت ہے ;عمر عبداللہ

سرینگر:ہندوستان کی بعض ریاستوں میں شراب کی دکانیں کھلنے کی اجازت دیئے جانے پر جموں کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر میں کھانے پینے کی دکانیں کھولنے کی اجازت نہیں ہے جبکہ بعض ریاستوں میں شراب کی دکانوں کو کھولنے کی اجازت ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق نیشنل کانفرنس کے کارگزار صدر اور جموں کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے اپنے ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وادی کشمیر میں کھانے پینے کی دکانیں کھولنے کی لوگوں کا اجازت نہیں دی جارہی ہے تاہم بھارتیہ جنتا پارٹی والی سرکار نے بعض ریاستوں میں شراب کی دکھانی کھولنے کی اجازت دے ہے ۔ عمر نے کہا ہے کہ ایسے لوگ کہتے ہیں کہ دنیا اور کوروناوائرس جائے بھاڑ میں شراب ملنا چاہئے ۔ نیشنل کانفرنس کے نائب صدر و سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کہا کہ لاک ڈاوَن کے دوران وادی میں اشیائے ضروریہ کی دکانوں کو کھلنے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے جبکہ ملک کی بعض ریاستوں میں شراب دکانوں کو لازمی خدمات میں شامل کیا جارہا ہے ۔ جو کہ ایک حیرت کا مقام ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس طرح اگرچلتا رہا تو بھارت میں کوروناوائرس سے تباہی مچ سکتی ہے ۔ یاد رہے کہ ملک کی بعض ریاستوں نے عوامی مطالبے کے پیش نظر شراب کی دکانوں کو لاک ڈاوَن کے دوران بھی کھلے رہنے کی اجازت دی ہے ۔

Comments are closed.