رعناواری ہسپتال میں زیر علاج کووڈ 19 میں مبتلاء دو معصوم بچیاں صحیتاب

دونوں کے ٹسٹ کئی بار منفی آنے کے بعد انہیں ہسپتال سے رُخصت کیا گیا

سرینگر:اللہ تعالیٰ کے رحم و کرم سے رعناواری ہسپتال میں کووڈ 19کے سے متاثر زیر علاج دو بچےاں بلکل صحتیاب ہونے کے بعد آج ہسپتال سے رخصت ہوئے ہیں جبکہ ان کی ماں بھی ان کے ہمراہ تھی اس موقعے پر ہسپتال عملہ نے انہیں ہسپتال سے نیک تمناءوں کے ساتھ رُخصت کیا ۔ ادھر سی ڈی ہسپتال کے میڈیکل سپرانٹنڈنٹ نے کہا ہے کہ کوروناوائرس سے متاثر مریض صحتیاب ہونے کے بعد دوسروں کےلئے نقصان دہ نہیں ہوسکتا اور وہ معمول کی زندگی دوبارہ بحال کرسکتا ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق رعناواری ہسپتال میں زیر علاج کوڈ 19سے متاثرہ 2بچےاں صحتیاب ہونے کے بعد ہسپتال سے رُخصت ہوگئے ہیں ۔ دونوں بچوں کے ٹسٹ منفی آنے کے بعد انہیں ہسپتال سے رُخصت کیا گیا ہے جبکہ ان کے ہمراہ ان کی ماں بھی تھی اگرچہ وہ وائرس کی شکار نہیں ہوئی تھی تاہم بچوں کی عمر کم ہونے کے نتیجے میں ان کی والدہ بھی ہسپتال میں ہی ان کی دیکھ بال کررہی تھیں اور تینوں کے ٹسٹ آج بھی منفی آئے ۔ اس دوران ہسپتال عملہ جن میں میڈیکل سپرانٹنڈنٹ رعناواری اور دیگر ڈاکٹروں کے علاوہ ایچ ڈی ایف کے تحت عملہ بھی موجود تھے جنہوں نے دونوں بچو ں کو نیک تمناءوں کے ساتھ الوداع کیا ۔ دریں اثناء امراض چھاتی ہسپتال سی ڈی ڈلگیٹ کے سربراہ ڈاکٹر نوید نے کہا ہے کہ کووڈ 19کے جو مریض صحتیاب ہورہے ہیں وہ دوسروں کےلئے خطرہ ثابت نہیں ہوسکتے اور وہ مریض اپنے معمول کے مطابق کام کاج پر لوٹ سکتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ اس مرض سے بچنے کےلئے احتیاطی تدابیر پر عمل کرنا ضروری ہے تاہم جو مریض صحتیاب ہوتے ہیں وہ سماج میں دوسرے صحت مند افراد کے یکساں ہی اس بیماری سے آزادی ہیں ۔

Comments are closed.