سرینگر:لائن آف کنٹرول پر پاکستانی گولہ باری اور شلنگ کے باعث عام شہری ہلاکتوں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے فوجی سربراہ نے پاکستان کو متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اگرجنگجوءوں کواس پاردھکیل دینے اور سرحدوں پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں کی کوششوں کو ترک نہیں کرے گا تو اس کو دندان شکن جواب دیا جائے گا اور ہماری فوج پاکستانی حدود میں داخل ہوکر کسی بھی کارروائی کرنے سے گریز نہیں کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان جن دراندازوں کو اس طرف دھکیل دیتا ہے ہماری فوج ان کے خلاف وادی میں موثر کارروائیاں انجام دی رہی ہے ۔ سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق ایک انگریزی خبر رساں ادارہ سے بات کرتے ہوئے فوج کے سربراہ جنرل مکند نروانے نے لائن آف کنٹرول پر کپواڑہ سیکٹر میں پاکستانی گولی باری سے انسانی جانوں کے زیاں پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہم پاکستان کودو ٹوک الفاظ میں خبردار کرتے ہے کہ اگر سرحدوں پر جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیوں کو بند نہیں کیا گیا تو پاکستان کو اس کا خمیازہ اْٹھانا پڑے گا ۔ انہوں نے کہا کہ سرحدوں کی حفاظت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ مغربی سرحد پر دراندازی کی کوششیں لگاتار ہورہی ہے اور پاکستان دراندازوں کو اس طرف دھکیلنے کےلئے مسلسل گولہ باری کرتا ہے اور گولہ باری کی آڑ میں ہی دراندازوں کو اس طرف دھیکیلا جارا ہے ۔ انہوں نے کہا سرحدوں پر دراندازی کرنے والے جنگجوءوں کے خلاف فوج موثر کارروائی کررہی ہے ۔ اس کے ساتھ ساتھ وادی کشمیر میں جو جنگجو موجود ہیں ان کے خلاف ہمارے جوان بلا خوف و خطر ثمر آور آپریشن جاری رکھے ہوئے ہیں ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.