لاک ڈائون میں 30اپریل تک توسیع کے بیچ؛مرکزی وزرا پیر سے اپنے دفاتر میں آکر کام کریں گے
سرینگر/12اپریل: کورونا وائرس کی وبا کے سبب نافذ لاک ڈان کے پیش نظر ٹھپ کاروبار زندگی ملک کو دوبارہ پٹری پر لانے کے لئے مرکزی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ تمام مرکزی وزرا پیر سے اپنے دفاتر میں آکر کام کریں گے اور ان کے ساتھ ساتھ وزارتوں اور محکموں کے اعلی افسران بھی دفاتر میں آئیں گے ۔سی این آئی مانیٹرنگ کے مطابق عالمی وبائی بیماری کے پیش نظر پورے ملک میں مکمل لاک ڈائون کے چلتے سنیچروار کو وزیر اعظم ہند نریندر مودی نے تمام ریاستوں کے چیف منسٹرس سے ویڈ یو کانفرنس کے ذریعے صورتحال کا جائزہ لیا جبکہ ملک میںلاک ڈائون بڑھتے کے معاملے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور ان سے رائے بھی لی گئی ۔ اسی دوران معلوم ہوا ہے کہ میٹنگ کے بعد سب وزارتوں کی جانب سے وزرا کو کہا گیا ہے ‘وہ اب اپنے دفاتر سے کام کریں۔کورونا وائرس کی وجہ سے سماجی دوری، یعنی سوشل ڈسٹینسنگ کو ذہن میں رکھتے ہوئے کہا گیا ہے کہ سب وزارتوں میں ایک تہائی ملازمین کام پر آئیں گے۔ذرائع نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے کورونا وائرس کے ملک میں ہاٹ اسپاٹس پر غور کیا جا رہا ہے تاکہ اس وبا پر قابو پایا جا سکے اور ملک میں معشیت کی بد حالی کو ٹھیک کیا جاسکے۔بھارت میں کورونا وائرس سے اب تک 300کے قریب اموات ہو چکی ہیں ۔تمام ریاستوں نے اتفاق رائے سے 14 اپریل تک کے ملک گیر لاک ڈاون میں مزید دو ہفتے توسیع د ینے پر اتفاق کیا ہے۔مانیٹرنگ کے مطابق یہ اتفاق رائے بھارتی وزیراعظم کے زیر صدارت تمام ریاستوں کے وزرائے اعلی کے ویڈیو کانفرنس میں ہوا،بھارتی وزیر اعظم نے اس موقع پر کہاکہ کورونا وائرس کے انفیکشن کا خطرہ کم نہیں ہوا ہے اور حکومت کے اقدامات کے اثرات کا جائز ہ لینے کے لئے آئندہ تین سے چار ہفتے کا وقت بہت اہم ہے۔
Comments are closed.