این جی او سے وابستہ شخص کا کورونا ٹیسٹ مثبت؛این جی اوزاحتیاطی تدابیر پر عمل نہیں کر رہیں/ ضلع انتظامیہ سرینگر
سرینگر/12اپریل: وادی کشمیر میں کورنا وائرس کے بڑھتے پھیلائو کے بیچ غیر سرکاری تنظیم سے وابستہ ایک شخص کا کورونا ٹیسٹ مثبت پایا گیا ہے جس کے بعد غیر سرکاری تنظیموں کے کام کرنے پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔ادھر ضلع انتظامیہ سرینگر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ان کے رابطے میں آنے والے افراد کی تلاش شروع کر دی گئی ہے ۔ سی این آئی کے مطابق سرینگر ضلع انتظامیہ نے ایک ٹویٹ کیا جس میں انہوں نے لکھاکہ غیر سرکاری تنظیم سے وابستہ ایک شخص کا کورونا ٹیسٹ مثبت پایا گیا ہے۔ ہم نے حالات کی نزاکت کو دیکھتے ہوئے این جی اوز کے لیے احتیاطی تدابیر کی ہدایات جاری کی تھیں۔لیکن ان پر مکمل عمل نہیں ہو رہا ہے۔ جس کی وجہ سے مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے۔قابل ذخر ہے کہ کورنا وائرس کے بڑھتے پھیلائو کے باعث جموں و کشمیر میں لاک ڈان کے اعلان کے بعد متعدد غیر سرکاری تنظیمیں سرگرم ہیں جو عوام کو کھانے پینے کی چیزیں فراہم کر رہی ہیں۔ اس کے علاوہ این جی اوز طبی مدد فراہم کرنے میں بھی پیش پیش ہیں۔
Comments are closed.