پونچھ کے کئی سیکٹروں میں لائن آف کنٹرول پر جنگ جیسا سما؛ ہند پاک افوج کے درمیان گولہ باری سے آر پار3شہری زخمی

سرینگر//12 اپریل: لائن آف کنٹرول پر پونچھ کے بالاکوٹ سیکٹر میں ہند ،پاک افوج کے درمیان شدید فائرئنگ اور گولہ باری کے دوران آر پار3شہری زخمی ہوئے ہیں۔فائرئنگ اور گولہ باری سے سرحدی آبادی میں خوف ہراس کا ماحول پیدا ہوگیا ہے۔جے کے این ایس کے مطابق پونچھ میں حد متارکہ پر پر ایک بار پھر ہند پاک افوج نے اپنے ہتھیاروں کی دہانے کھولتے ہوئے ایک دوسری کی فوجی چوکیوں کو نشانہ بناتے ہوئے اگ برسایا،جس کے نتیجے میں سرحدی آبادی میں خوف و ہراس کا ماحول پیدا ہوا۔ معلوم ہوا ہے کہ بالاکوٹ سیکٹر میں فائرینگ کے نتیجے میں ایک45برس کی خاتون زخمی ہوئی ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سنیچر کو دیر رات گئے دونوں طرف کی فوج نے ایک دوسرءکی چوکیوں کو نشانہ بناتے ہوئے موٹر گولے داغے،جس کے نتیجے میں کچھ گولے شہری آبادی کے نزدیک بھی گرئے جس سے ایک خاتون زخمی ہوئی۔دفاعی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستانی فوج نے جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئی بھارت کی اگلی چوکیوں کو نشانہ بنایا،تاہم انہوں نے کہا کہ ہماری فوج نے بھی پاکستانی فوج کی کاروائی کا منہ توڑ جواب دیا۔دفاعی ذرائع نے اس بات کو تسلیم کیا کہ گولہ باری میں ایک خاتون زخمی ہوئی،جس کو پولیس نے فوری طور پر نزدیکی اسپتال پہنچایا۔ بلاک میڈیکل افسر مینڈھر نے بھی بتایا کہ ایک زخمی خاتون کو اسپتال پہنچایا گیا،جس کا علاج و معالجہ شروع کیا گیا ہے،جبکہ انہوں نے زخمی خاتون کی شناخت سلیمہ بیگم زوجہ عبدالمجید کے طور پر کی۔ ڈی آئی جی پونچھ رینج وویک گپتا نے بھی بتایا کہ پولیس اور محکمہ صحت کی ٹیموں کو اس علاقے میں روانہ کیا گیا ہے تاکہ شہریوں کو محفوظ ٹھکانے تک پہنچایا جائے۔اس دوران پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باو¿نڈری پر اشتعال انگیزیاں جاری ہیں۔آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بھارتی فورسز کی جانب سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لائن آف کنٹرول کے ساتھ چری کوٹ، شکر گڑھ اور ورکنگ باو¿نڈری پر بلا اشتعال گولہ باری کی گئی۔شعبہ تعلقات عامہ کے مطابق چری کوٹ سیکٹر میں35 سال کا شہری اور شکر گڑھ کے گاو¿ں ننگل کا57 سالہ بزرگ شدید زخمی ہوا۔اس دوران اتوار کو پونچھ کے کیرنی اور قصبہ سیکٹروں میں بھی ہند پاک افوج کے درمیان بھی فائرئنگ کی گونجی سنائی دی۔ دفاعی ترجمان کا کہنا ہے کہ پاکستانی فوج نے ان سیکٹروں میں اتوار کو بلا اشتعال فائرئنگ کی اور چوکیوں کو نانہ بنایا،تاہم انہیں معقول جواب دیا گیا۔دفاعی ترجمان کے مطابق اس دوران تاہم کسی بھی جانی یا مالی نقصان کی کوئی بھی اطلاع نہیں ہے۔

Comments are closed.