سرینگر//12 اپریل//جے کے این ایس وادی میں جاری سخت ترین لاک داؤن کے بیچ زبرون پہاڑیوں پر رات بھر چلنے والے آپریشن کے دوران محکمہ وائلڈ لائف حکام نے9 نوجوانوں کو بازیاب کیا،جو ممکنہ طور پر مہم جوئی(ٹریکنگ) پر گئے تھے۔جے کے این ایس کے مطابق وادی میں25دنوں سے جاری کرونا لاک داؤن کے بیچ محکمہ وائلڈ لائف کے عملے کو اس وقت سخت عرق ریزی کرنی پڑی جب انہوں نے سرینگر میں زبرون پہاڑیوں میں شبانہ آپریشن کے دوران9 کمسن نوجوانوں کو بازیاب کیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ وائلد لائف کے عملہ نے سنیچر اور اتوار کی شب کو قریب8گھنٹوں تک بازیابی کا آپریشن جاری رکھا جس کے بعد کمسنوں کو بازیاب کیا گیا۔ محکمہ کے ذرائع نے بتایا کہ سنیچر کو ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر سرینگر کی طرف سے وائلڈ لائف وارڈن سینٹرل ڈویژن سرینگر کو فون پر مطلع کیا گیا کہ کچھ لڑکے زبرون پہاڑی پر گئے اور واپس نہیں لوٹے،اور اب ان بچوں نے مدد طلب کی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ یہ کمسن نشاط سے تعلق رکھتے تھے،اور ایسا شبہ ظاہر کیا جارہا تھا کہ وہ زبرون پہاڑی کی عقبی طرف ٹریکنگ پر گئے۔ محکمہ کے ایک افسر نے بتایا کہ وائلڈ لائف وارڈن سینٹرل ڈویژن نے فوری طور پر ایک ٹیم کو تشکیل دیا تاکہ ان کمسنوں کو بازیاب کرنے کے ممکنات کو تلاش کیا جائے۔ان کا کہنا تھا کہ بالاآکر خر مذکورہ ٹیم نے کافی ہمت کا مظاہرہ کرتے ہوئے آپریشن کو شروع کیا،اور ٹیم نے8گھنٹوں کی سخت عرق ریزی کے بعد اتوار کو اعلیٰ الصبح5بجے ان نوجوانوں کو بازیاب کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹیم کو واپس نشاط پہنچنے میں مزید5گھنٹے لگ گئے۔ محکمہ نے بعد میں ان نوجوانوں کو ایس ایچ اؤ نشاط کے سپرد کیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے ان بچوںکی طبی جانچ اور ضروری لوازمات پورا کرنے کے بعد اہل خانہ کے سپرد کیا۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.