ڈائریکٹر جنرل جیل خانہ جات کی عدالت میں رپورٹ پیش؛پی ایس ائے انظربندوں سمیت63قیدیوں کی رہائی عمل میں لائی گئی

سرینگر//12 اپریل: کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے بیچ ڈائریکٹر جنرل جیل خانہ جات نے ہائی کورٹ میں ایک رپورٹ پیش کی ہے،جس میں اس بات کا انکشاف کیا ہے کہ جموں کشمیر جیلوں میں نظر بند63 قیدیوں کی رہائی عمل میں لائی گئی۔عدالت نے آئندہ تاریخ سماعت پر اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی کی ہدایت پر رہا کئے گئے قیدیوں کی تفصیلات پیش کرنے کی ہدایت دی۔جے کے این ایس کے مطابق جیل خانہ جات کے سربراہ وی کے سانگھ نے عدالت کو مطلع کیا کہ جموں کشمیر میں کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے پیش نظر جیلوں میں نظر بند63 افرادکی رہائی عمل میں لائی گئی جبکہ19 افراد کو ضمانت پر رہا کرنے کو منظوری دی گئی۔ ڈائریکٹر جنرل جیل خانہ وی کے سنگھ نے عدالت کو بتایا کہ پی ایس ائے کے تحت نظربند اور زیر سماعت قیدیوں کی رہائی عمل میں لائی گئی،جو جموں کشمیر کے مختلف جیلوں میں نظربند تھا۔ ڈائریکٹر جنرل جیل خانہ جات کی طرف سے عدالت عالیہ میں7اپریل کو پیش کی گئی رپورٹ میں بتایا گیا کہ22پی ایس ائے قیدیوں اور32زیر سماعت قیدیوں کے علاوہ دفعہ107اور109کے علاوہ151سی آر پی سی کے تحت نظربند مزید9 زیر سماعت قیدیوں کی رہائی عمل میں لائی گئی۔ انہوں نے عدالت میںرپورٹ پیش کرتے ہوئے مزید کہا ہے کہ مزید19قیدیوں کو پے رول پر رہا کرنے کو منظوری دی گئی ہے،جس میں سے2ی رہائی عمل بھی لائی گئی۔ دائریکٹر جیل خانہ جات نے اتر پردیش کے6اور ہریانہ کے2جیلوں میں نظربند جموں کشمیر کے قیدیوں سے متعلق تفصیلات بھی فراہم کی۔ ڈائریکٹر جنرل جیل خانہ جات کی طرف سے عدالت میں جو رپورٹ پیش کی گئی اس کے ساتھ اتر پردیش اور ہریانہ کے جیل خانہ جات کے ڈائریکٹر جنرلوں کی وہ رپورٹ بھی شامل کی گئی تھی،جس میں کرونا وائرس سے تحفظ کے حوالے سے قیدیوں کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کی تفصیلات بھی تھی۔ عدالت نے حکومت کو ہدایت دی کہ آئندہ تاریخ سماعت تک عدالت کی طرف سے دی گئی ہدایت کے تحت قائم شدہ اعلیٰ اختیاراتی کمیٹی کی ہدیت پر رہا کئے گئے قیدیوں کے بارے میں بھی تفصیلات فراہم کریں۔

Comments are closed.