وادی میں لاک ڈاون کے 24روز مکمل ، عام زندگی متاثر

ہر گزرتے دن کے ساتھ کوروناوائرس کے مریضوں میں اضافہ ، لوگ خوفزدہ

سرینگر/11اپریل: وادی کشمیر میں لاک ڈاون کے اب 24دن مکمل ہوگئے ہیںجس کے نتیجے میں وادی کشمیر میںزندگی بُری طرح متاچر ہوچکی ہے ۔جبکہ وادی میں ہر گزرتے دن کے ساتھ کوروناوائرس کے کیسوں میں تیزی کے ساتھ اضافہ سے ہر طبقہ متفکر ہوا ہے جبکہ لوگ انتہائی خوفزدہ ہوگئے ہیں ۔ جبکہ لاک ڈاون کے نتیجے میں وادی بھر میں ہو کا عالم رہا اور سڑکوں پر سناٹا چھایا رہا سڑکوں کی پبلک وکمرشل ٹرانسپورٹ غائب دکانیں مقفل ہیں۔ اس دوران انتظامیہ کی جانب سے بندشوں میں مزید سختی برتی جارہی ہے اور حکم امتناعی کی خلاف ورزی کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جارہا ہے اورروزانہ درجنوں افراد کے خلاف روزانہ کیس دائر کیا جارہا ہے ۔کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق عالمی وبائی کوروناوائرس کے تیزی کے ساتھ پھیلائو کی وجہ سے ملک بھر کے ساتھ ساتھ وادی کشمیر میں بھی لاک ڈاون مسلسل جاری ہے اور یہاں گذشتہ 24 روز سے مکمل لاک ڈاون جاری ہے جس کے نتیجے میں معمولات زندگی درہم برہم ہے ۔ ادھر ۔ کھانے پینے کی اشیاء میں قلت کے علاوہ قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ ہورہا ہے جس نے عام لوگوں کی مشکلات میں اور زیادہ اضافہ کردیا ہے ۔ادھرروزانا کوروناوائرس میں پھیلائو اور مریضوںمیں اضافہ ہونے کے نتیجے میںلوگوں میں بھی خوف وتشویش لہر بھی جاری ہے اور لوگوں میں سخت خوف و ہراس پھیل گیا ہے ۔ انتظامیہ نے کورونا وائرس پر قابو پانے کے لئے درجنوں ان علاقوں، جن سے وائرس کے مصدقہ یا مشتبہ کیسز سامنے آئے ہیں، کو ‘ریڈ زون’ قرار دے کر مکمل سیل کیا ہے اور ان علاقوں کے لوگوں کو اپنے ہی گھروں میں قرنطینہ میں رکھا گیا ہے۔جبکہ پابندی کو مزید سخت کردیا گیا ہے اس کے ساتھ ساتھ کوروناوائرس کو پھیلنے سے بچنے کیلئے حکم امتناعی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بھی انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے کارروائیاں انجام دے رہے ہیں۔ ادھر لاک ڈاون کا ناجائز فائدہ اُٹھانے والوں نے عام لوگوں کا خون چوسنا شروع کیا ہے جن کے خلاف انتظامیہ کارروائی کرنے سے قاصر ہے ۔ لاک ڈاون جاری رہنے کے باوجود بھی وادی میں کوروناوائرس کے کیسوں میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے۔یاد رہے کہ گذشتہ برس ماہ نومبر میں چین کے وہان شہر سے کوروناوائرس کا پہلا کس سامنے آیاتھا جس کے بعد مذکورہ شہر میں سینکڑوں افراد اس بیماری کی لپیٹ میں آئے اور دیکھتے ہی دیکھتے چین کے دیگر شہروں کے ساتھ ساتھ اس وائرس کا اچر دیگر ممالک تک پھیل گیا جس پر قابو پانے کیلئے مختلف ممالک بشمول بھارت نے لاک داون شروع کیا ہے اور اس ضمن میں وادی کشمیر میں بھی لاک داون جاری ہے ۔

Comments are closed.