جموں کشمیر میں کورنا وائرس کے مزید 17کیسوں کی تصدیق ، مریضوں کی تعداد 224تک پہنچ گئی
کیسوں میں اضافہ سے ہر سو خوف طاری ،سرینگر میں 16مزید افراد14روزہ کورنٹائن کے بعد گھروں کو رخصت
جموں اسپتال میں بچے کو جنم دینے کے ایک روز بعد خاتون کا کورنا وائرس ٹیسٹ مثبت آیا ، لوگوں میں تشویش
سرینگر/11اپریل: کورنا وائرس کے کیسوں میں ہر گزرتے دن کے ساتھ اضافہ بیچ جموں کشمیر سے تعلق رکھنے والے مزید 17افراد کے کورنا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کے ساتھ ہی مریضوں کی تعداد 224تک پہنچ گئی ہے ۔ ادھر جموں کی خاتون نے بچے کو جنم دیا جس کے بعد اس کو کیس مثبت سامنے آیا ۔ اسی دوران کورنا وائرس کے پھیلائو میں اضافہ سے کئی دیگر علاقوں کو بھی ریڈ زون قرار دیا گیا ہے اور لوگوں کی نقل وحمل پر مکمل طور پر پابندی عائد کی گئی ہے ۔جبکہ سرینگر میں 14روزہ کورنٹائن کورس مکمل کرنے کے بعد 16مزید افراد کو گھر رخصت کیا گیا ۔ سی این آئی کے مطابق جموں کشمیر میں ہر گزرتے دن کے ساتھ ہی کورنا وائرس میں مبتلا مریضوں کی تعداد میں اضافہ کے بیچ سنیچروار کو مزید 17افراد کے کورنا وائرس ٹیسٹ مثبت آنے کے ساتھ ہی مریضوں کی تعداد 224تک پہنچ گئی ہے ۔ سرکاری ترجمان روہت کنسل نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ کشمیر سے مزید 12جبکہ جموں سے پانچ افراد کے ٹیسٹ مثبت سامنے آئیں جس کے ساتھ ہی جموں کشمیر میں کیسوں کی تعداد 224تک پہنچ گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 224میں چارمریضوں کی موت ہوئی ہے اور چھ صحت یاب ہو چکے ہیں ۔ جموں کشمیر سے نئے مریضوں کے بارے میں بتایا جاتا ہے کہ ان کا تعلق بانڈی پورہ ،بارہمولہ ،کپواڑہ اور شوپیان اضلاع سے ہیں ۔ اسی دوران معلوم ہوا ہے کہ جموں کے شری مہاراجہ اسپتال میں حاملہ خاتون کا کیس بچے کو ایک دن قبل جنم دینے کے بعد سامنے آیا جس کے نتیجے میں وہاں خوف و دہشت کا ماحول پھیل گیا ہے ۔ ادھر جموں کشمیر میں ہر گزرتے دن کے ساتھ ہی مریضوں کی تعداد میں اضافہ کے ساتھ ہی لاک ڈائون کو مزید سخت کیا گیا ہے ۔ گذشتہ روز وادی میں ایک درجن سے زائد مریضوں کے ٹسٹ مثبت آنے کے بعد لوگوں میں خوف اور ڈر میں مزید اضافہ ہواہے جبکہ لاک ڈاون کے نتیجے میں وادی بھر میں ہو کا عالم رہا اور سڑکوں پر سناٹا چھایا رہا سڑکوں کی پبلک وکمرشل ٹرانسپورٹ غائب دکانیں مقفل ہونے کے ساتھ ساتھ ہر سو خوف کے سائے دکھائی دے رہے ۔اسی دوران ضلع انتظامیہ سرینگر نے کورنٹائن میں دو ہفتے مکمل کرنے کے بعد مزید 16افراد کو گھر روانہ کر دیا ہے ۔ جس کے ساتھ ہی ابھی تک ایڈمنسٹریٹو کورنٹائن سے کل ملا کر مجموعی طور پر 1827افراد کو رخصت کیا گیا ہے ۔(سی این آئی )
Comments are closed.