نادی مرگ کولگام میں دوران شب مختصر جھڑپ ، جنگجو فورسز کو چکمہ دیکر فرار
جائے وارادت سے لائٹ مشین گن اور دیگر اسلحہ بر آمد ، طویل تلاشی کے بعد آپریشن ختم
سرینگر/11اپریل: جنوبی ضلع کولگام کے نادی مرگ علاقے میں مختصر جھڑپ کے بعد جنگجو ئوں اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فورسز کو چکمہ دیکر فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔ ادھر علاقے میں طویل تلاشی آپریشن کے بعد جائے موقع سے ایک لائٹ مشین گن اور دیگر بارود تیار کرنے لئے استعمال میں لایا جانے والا مواد بر آمد کرنے کے بعد فورسز نے علاقہ کا محاصرہ ختم کیا ۔ سی این آئی کو نمائندے نے اس ضمن میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ کولگام کے نادی مرگ دمحال ہانجی پورہ علاقے میں جنگجوؤں کے چھپنے کی مصدقہ اطلاع موصول ہونے کے بعد فوج وفورسز اور سی آر پی ایف نے مشترکہ طور پر علاقے کو جمعہ کی شام محاصرے میں لیا جس دوران تلاشی آپریشن شروع کیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق علاقے میں دوران شب قریب 1بجکر 30منٹ پر اس وقت گولیوں کی گن گرج سنائی دی جب علاقے میں محصور جنگجوئوں نے فرار ہونے کی کوشش میں فورسز پر اندھا دھند گولیاں چلائی جس کے ساتھ ہی فورسز نے مورچہ زن ہوکر جوابی کارورائی کی ۔ ذرائع نے بتایا کہ علاقے میں دونوں اطراف سے گولیوں کا تبادلہ کچھ منٹوں تک جاری رہا جس کے بعد اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر جائے واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔ ادھر معلوم ہوا ہے کہ گولیوں کا تبادلہ ہونے کے ساتھ ہی فورسز کی مزید کمک علاقے میں روانہ ہوئی جنہوں نے پورے علاقے کو محاصرے میں لیکر فرار ہونے والے جنگجوئوں کی تلاش شروع کر دی تاہم کئی گھنٹوں تک تلاشی آپریشن کے دورا ن کسی بھی جگہ سے جنگجوئوں کا سامنا نہ ہونے کے بعد فورسز نے علاقے کا محاصرہ سنیچروار کی صبح ختم کر دیا ۔ تاہم ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ جائے موقع سے ایک لائٹ مشین گن اور بارود تیار کرنے لئے استعمال میں لایا جانے والا مواد بر آمد کیا گیا ۔ پولیس کے ایک سنیئر افسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ علاقے میں جنگجوئوں کی موجودگی کے بعد فوج و فورسز نے مشترکہ طور پر تلاشی آپریشن عمل میں لایا تھا جس دوران طرفین کے مابین گولیوں کا تبادلہ بھی ہو ا ۔ انہوں نے کہا کہ جنگجو اگرچہ فرار ہو گئے تاہم جائے وارادت سے اسلحہ و گولہ بارود ضبط کر لیا گیا اورا س ضمن میں کیس درج کرکے تحقیقات شروع کر دی گئی ہے ۔
Comments are closed.