سرینگر/10اپریل/سی این آئی// پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا بھارت پر الزام عائد کیا ہے کہ بھارتی انتظامیہ نے جموں کشمیر میں کوروناوائرس کی آڑ میں ایک وسیع آباد ی کو گھروں میں محصور کردیا گیا ہے جبکہ سرکاری لاک ڈاون کی وجہ سے کشمیر میں ادویات اور دیگر اہم بنیادی ضروریات کی کافی کمی ہے ۔ اس دوران انہوںنے اس بات پر زور دیا کہ بھارت پر دبائو ڈالا جائے کہ کشمیر سے کرفیو ہٹاکر انٹرنیٹ اور دیگر اہم ضروریات کی بحالی کو ممکن بنایا جائے ۔ کرنٹ نیوز آ ف انڈیا مانیٹرنگ کے مطابق پاکستانی وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ کشمیرمیں کرفیو اٹھانے کیلئے بھارت پر دباؤ ڈالا جائے۔وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے جنوبی کوریا کی وزیرِخارجہ کھنگ کیوانگ وا کو فون کیا، دونوں وزرائے خارجہ نے کورونا صورتحال اور اس کے منفی اثرات پر تبادلہ خیال کیا۔انہوںنے بھارت پر الزام عائد کیا ہے کہ کوروناوائرس کی آڑ میں کشمیریوں کو اپنے گھروں میں محصور کردیا گیا ہے جبکہ وہاں ادویات اور دیگر اہم اشیاء کی کافی کمی پائی جارہی ہے قریشی نے کہا ہے کہ جموں کشمیر میں گذشتہ برس اگست سے لوگ انٹرنیٹ سے محروم ہے جبکہ ہزاروں کی تعداد میں لیڈران اور نوجوان مختلف جیلوں میں نظر بند ہے ۔ پاکستان اور جنوبی کوریا کے وزرائے خارجہ میں اس بات پر اتفاق ہوا کہ موجودہ وبائی چیلنج سے نمٹنے کیلئے عالمی سطح پرتعاون ضروری ہے جب کہ کورونا کے عالمی چیلنج سے نمٹنے کیلئے مشاورتی سلسلے جاری رکھنے پر بھی اتفاق ہوا۔اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پاکستانی کمیونٹی کا خیال رکھنے پر کورین حکومت کے شکرگزار ہیں، وادی کشمیرمیں کرفیو اٹھانے کیلئے بھارت پر دباؤ ڈالا جائے، کشمیرمیں ادویات اورخوراک کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے،انہوںنے کہا ہے کہ کشمیر میں انٹریٹ اور دیگر سہولیات کی بحالی کیلئے بھی بھارت پر دبائو ڈالا جائے ۔ پاکستان نے ترقی پذیرممالک کے قرضے ری اسٹرکچرکرنے کی تجویز بھی دی۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.