سرینگر/10اپریل: شہرخاص میں مقامی نوجوانوں نے لاک ڈاون کو یقینی بنانے کیلئے رضاکارانہ طور پر پولیس کی معاونت کرکے کئی سڑکوںکو سیل کیا اور ریڈزون قراردئے گئے علاقوں کی طرف راستوںپر نقل و حمل محدود کی جس پرمقامی لوگوںنے ان نوجوانوں کی سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ اگر اسی طرح لوگ از خود لاک ڈاون پر عمل کرتے رہیں گے تو عین ممکن ہے کہ کوروناوائرس کی زنجیر ٹوٹ جائے گی جو وادی کشمیر میں لوگوں کو جکڑ رہی ہے ۔ کرنٹ نیوز آف انڈیا کے مطابق شہر خاص کے متعدد علاقوں میں کوروناوائرس کے مثبت کیس سامنے آنے کے بعد انتظامیہ کی جانب سے کئی علاقوں کو ریڈ زون قراردیا ہے جس کے پیش نظر کئی جگہوں پر مقامی نوجوانوں نے رضاکارانہ طور پر پولیس کی معاونت کرتے ہوئے ریڈزونوں کی طرف جانے والے راستوں کو سیل کردیا تاکہ ان علاقوں میں لوگوں کی نقل و حمل کو محدود کیا جاسکے ۔ سی این آئی سٹی رپورٹر کے مطابق ہاکہ بازار، حول، بادام واری ،کلائی اندر اور دیگر علاقوں کو ریڈ زون اور بیفر علاقے قراردیا گیا ہے جہاں پر لوگوں کی نقل و حمل پر مکمل پابندی عائد کرتے ہوئے ان علاقوں میں سخت بندشیں عائد کی گئیں ہیں ۔ ادھر نوہٹہ اور دیگر علاقوں کے مقامی رضاکار ناوجوانوںنے لاک ڈاون کو عملانے کیلئے پولیس کی معاونت کرتے ہوئے کئی جگہوں پر سڑکوں پر رُکاوٹین کھڑی کردی ہے ۔ تاکہ ریڈ زون قراردئے علاقوں کی طرف لوگ نہ جاسکے ۔ اس دوران مقامی لوگوں نے رضاکار نوجوانوں کی سراہنا کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اسی طرح لوگ خود ہی لاک ڈاون پر مکمل عمل کریں گے تو کوورناوائرس جو سخت تیزی کے ساتھ پھیل رہا ہے کی زنجیر کو توڑا جاسکتا ہے ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.