لاک ڈائون کی خلاف ورزی کرنے کا شاخسانہ؛شوپیان میں بی ڈی سی چیرمین اور بڈگام میں اینٹ بٹھ مالک گرفتار

سرینگر/10اپریل/: لاک ڈائون کی خلاف ورزی کرنے کے پاداش میں شوپیان میں بی جے پی کے بلاک ڈیولپمنٹ چیرمین اور بڈگام میں اینٹ بٹھ مالک کو گرفتار کرکے ان کے خلاف کارورائی شروع کر دی گئی ہے ۔ سی این آئی کو شوپیان سے نمائندے نے اس ضمن میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ ملک گیر لاک ڈائون کے بیچ سرحدی احکامات کو نظر انداز کرنے کی پاداش میں شوپیان میں بی ڈی سی چیرمین کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ہر پورہ شوپیان پنچایت حلقہ سے تعلق رکھنے والے بی ڈی سی چیرمین کو پولیس نے شوپیان بازار میں غیر ضروری طور نقل حمل کرکے پایا جس کے بعد ا ان کے خلاف کیس درج کرکے ان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی ۔بتایا جاتا ہے کہ پولیس نے انہیں کئی بار متنبہ بھی کیا تھا تاہم اس کے باوجود بھی وہ بازار میں غیر ضروری طور گھوم رہا تھا جس کے بعد ان کی گرفتاری عمل میں لاکر ان کے خلاف پولیس اسٹیشن شوپیان میں کیس درج کر لیا گیا ۔ ادھر بڈگام کے بیرو ہ علاقے میں پولیس نے لاک ڈائون کی خلاف ورزی کرنے کے پاداش میں ان کے خلاف پولیس نے کیس درج کرکے ان کی گرفتاری عمل میں لائی ْ۔

Comments are closed.