سرینگر/10اپریل/:/ شمالی قصبہ سوپور میں جیش جنگجوکے نماز جنازہ میں شرکت کرکے والوں کے خلاف کریک ڈائون شروع کرتے ہوئے پولیس و فورسز نے شبانہ چھاپوں کے دوران ایک درجن سے زائد نوجوانوں کی گرفتاری عمل میں لائی ہے ۔ سی این آئی نمائندے نے سوپور سے اس ضمن میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ پولیس و فورسز نے جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب کو سوپور کے زینہ گیر بلٹ میں شبانہ چھاپہ مار کارورائیاں عمل میں لائی جس دوران ایک درجن سے زائد افراد جن میں نوجوانوں کی خاصی تعداد موجود ہے کو گرفتار کر لیا گیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ فورسز اور پولیس کی بھاری جمعیت نے دوران شب علاقے میں چھاپہ مار کارروائی عمل میں لائی جس دوران کئی گھروں کی تلاشی لینے کیی بعد وہاں سے نوجوانوں کی گرفتاری عمل میں لائی گئی جن پر الزام عائد ہے کہ انہوں نے لاک ڈائون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے گزشتہ دنوں جیش جنگجو کے نماز جنازہ میں شرکت کی ۔ پولیس کے ایک سنیئر افسر نے گرفتاریوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ تمام گرفتار افراد کو مقامی جیش جنگجو کے نماز جناز ہ میں شرکت کرنے کے الزام میں حراست میں لیا گیا ۔ انہوں نے بتایا کہ تما م نوجوانوں نے جنازہ میں شرکت کرکے لاک ڈائون کی خلاف ورزی کی جس کے بعد پولیس نے ان کی شناخت ویڈیو اور فوٹو گرافی کے ذریعے کی گئی ۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس نے اس سلسلے میں پہلے ہی کیس درج کرکے واضح کیا تھا کہ نماز جنازہ میں شرکت کرنے والوں کے خلاف کیس درج کر لیا گیا ہے اور ان کے خلاف قانونی کارورائی کیا جائے گی ۔ (سی این آئی )
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.