سرینگر/09اپریل: تازہ پسیاں گر آنے کے بعد بند پڑی سرینگر جموں شاہراہ کو جمعرات کے روز ایک طرفہ ٹریفک کیلئے بحال کیا گیا ۔ تاہم مغل روڑ اور سرینگر لہہ شاہراہ ہنو ز ٹریفک کی نقل و حمل کیلئے بند پڑی ہوئی ہے ۔ سی این آئی کے مطابق تازہ بارشوں کے باعث بدھ کے روز سرینگر جموں شاہراہ پر مختلف مقامات پر پسیاں گر آئی تھی جس کے بعد ٹریفک کی نقل و حمل روک دی گئی تھی ۔ بدھ کی شام سرینگر جموں شاہرا ہ کو ٹریفک کی آمد رفت کے قابل بنایا گیا جبکہ جمعرات کی صبح شاہراہ پر ایک طرفہ ٹریفک کی آمد رفت بحال کی گئی ۔ ٹریفک کے ایک سنیئر افسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ جمعرات کی صبح سرینگر جموں شاہراہ پر ٹریفک کی آمد رفت بحال کی گئی ۔ انہوں نے بتایا کہ بدھ کی شام شاہراہ کو صاف کرنے کے ساتھ ہی جمعرات کی صبح گاڑیوں جن میں ضروری اشیا ء کا سامان تک کو سرینگر سے جموں کی طرف جانے کی اجازت دی گئی تاہم مختلف سمت سے کسی بھی گاڑی کو چلنے کی اجازت نہیں دی گئی ۔ انہوں نے بتایا کہ شاہراہ کی خستہ حالت کے باعث سرینگر جموں شاہرا ہ پر ٹریفک کی آمد رفت ایک طرفہ ہی جاری ہے ۔ ادھر سرینگر لہہ شاہراہ اور مغل روڑ پر بھی گزشتہ سات ماہ سے ٹریفک کی نقل و حمل بند پڑی ہوئی ہے ۔ ٹریفک کے ایک سنیئر افسر نے اس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ دونوں شاہراہ کو کھولنے کا کام ہنگامی بنیادوں پر جاری ہے ۔ اور امید کی جا رہی ہے کہ رواں ماہ کے آخر تک ان شاہراہ کو ٹریفک کی آمد رفت کیلئے بحال کیا جائے گا ۔
Sign in
Sign in
Recover your password.
A password will be e-mailed to you.
Comments are closed.