لاک ڈائون کی خلاف ورزی کرنے کا شاخسانہ:ترال میں بھیڑ کو منشر کرنے کیلئے پولیس کو لاٹھی چارج کا استعمال کرنا پڑا

سرینگر/09اپریل/سی این آئی// جنوبی قصبہ ترال میں پولیس کو اس وقت لاٹھی چارج کا استعمال کرنا پڑا جب قصبہ میں مختلف مقامات پر عوام نے لاک ڈائون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے بھاری بھیڑ جمع کی تھی ۔ اس ضمن میں سی این آئی نمائندے نے ترال سے تفصیلات فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ ترال بازار میں مختلف مقامات پر عوام نے لاک ڈائون کی خلاف وزری کرتے ہوئے بھاری بھیڑ جمع کی تھی جس کے بعد پولیس نے انہیں منتشر کرنے کیلئے لاٹھی چارج کا استعمال کیا ۔ اس موقعہ پر پولیس اسٹیشن ترال سے وابستہ پولیس کی ایک پارٹی جس کی قیادت ایس ایچ او جی ایم راتھر کررہے تھے نے لوگوں پر لاٹھی چارج کرکے انہیں منتشر کیا ۔ اس موقعہ پر انہوں نے بتایا کہ عوام نے مختلف مقامات پر بھاری بھیڑ جمع کرائی تھی جس کے نتیجے میںلاک ڈائون کی مکمل خلاف ورزی کی گئی تھی ۔ انہوں نے بتایا کہ تمام لوگوں کو گھر وں میں بیٹھا چاہئے اور لاک ڈائون کی خلاف ورزی نہ کرنی چاہئے تاکہ وبائی بیماری کورونا وائرس کے روکتھام کیلئے مکمل طور پر اقدامات اٹھائیں جائے ۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو چاہئے کہ وہ گھر وں میں رہنے کو ترجیح دیں اور غیر ضروری طور گھروں سے باہر آنے سے گریز کیا جائے ۔

Comments are closed.